ڈان میڈیا گروپ کا پشاور آرمی اسکول حملے کے حوالے سے بنایا گیا خصوصی پروجیکٹ '144 داستانیں' بین الاقوامی ڈیٹا جرنلزم ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

گلوبل ایڈیٹرز نیٹ ورک (جی ای این) کی جانب سے ہر سال دیے جانے والے ڈیٹا جرنلزم ایوارڈ 2016 کے لیے دنیا بھر سے 471 نامزدگیاں سامنے آئی تھیں جن میں 63 آخری مرحلے تک پہنچ سکیں۔

ان 63 نامزدگیوں کو 10 مخلتف گیٹیگریز میں نامزد کیا گیا۔

ڈیٹا جرنلزم کے پانچویں ایوارڈ کے ان 10 مرحلوں میں حتمی انعام حاصل کرنے والی نامزدگیوں کا اعلان 16 جون کو آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ہوگا۔

اس مقابلے کو گوگل نیوز لیب اور جان ایس اینڈ جیمس ایل نائٹ فاؤنڈیشن کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے تاکہ ڈیٹا جرنلزم میں گزشتہ برس استعمال ہونے والی نئی تیکنیک اور ٹرینڈز کو سامنے لایا جاسکے۔

پاکستان کے معتبر ترین خبر رساں ادارے ڈان کی انگریزی ویب سائٹ Dawn.com کی جانب سے پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر حملے کے حوالے سے بنائے گئے خصوصی پروجیکٹ 144 Stories کو 'Data Visualisation of the Year (large newsroom) کی کیٹیگری میں حتمی پروجیکٹس میں شامل کیا گیا ہے.

گلوبل ایڈیٹرز نیٹ ورک (جی ای این) کی جانب سے بین الاقوامی ڈیٹا جرنلزم ایوارڈ 2016 کی حتمی نامزدگی میں شامل ہونے والے Dawn.com کے پروجیکٹ کو DawnNews.tv نے 144 داستانیں کے عنوان سے شائع کیا تھا۔

DawnNews.tv کا پروجیکٹ : 144 داستانیں

ڈان کے مذکورہ پروجیکٹ میں 16 دسمبر 2014 کو پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر دہشت گردوں کے حملے کے سانحے میں نشانہ بننے والے بچوں اور اساتذہ کی کہانیاں شامل تھیں جن میں ان کی زندگیوں کو سامنے لایا گیا تھا۔

144کہانیوں پر مبنی اس منصوبے میں 6 ماہ سے زائد کا وقت لگا جبکہ اس میں پوری ٹیم کی مشترکہ کاوشیں شامل تھیں جس میں رپورٹرز نے 144 خاندانوں سے رابطے کرکے حقائق جمع کیے جبکہ نیوز پروڈیوسرز نے اس کو انٹریکٹیو فیچر کی پراثر شکل دی۔

471 میں سے 63 پروجیکٹس کو حتمی نامزدگیاں مندرجہ ذیل 10 کیٹگریز میں حاصل ہوئی ہیں۔

پاکستان کے ایک اور خبر رساں ادارے ایکسپریس ٹریبیون کی رپورٹ آلودگی کے حوالے سے رپورٹ نے اوپن ڈیٹا (Open Data) کی کیٹیگری میں حتمی نامزدگی حاصل کی۔

  1. Data Visualisation of the Year - Large Newsroom

  2. Data Visualisation of the Year - Small Newsroom

  3. Investigation of the Year - Large Newsroom

  4. Investigation of the Year - Small Newsroom

  5. News Data App of the Year - Large Newsroom

  6. News Data App of the Year - Small Newsroom

  7. Data Journalism Website of the Year

  8. Best Individual Portfolio

  9. Open Data

  10. Best Use of Data in a Breaking News Story - within first 36 hours


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں