یوٹیوب ایپ میں میسنجر متعارف

12 مئ 2016
— فوٹو بشکریہ یوٹیوب
— فوٹو بشکریہ یوٹیوب

ویسے تو یوٹیوب پر لوگوں کو ویڈیوز دیکھنے یا ان پر تبصرے کرنے سے فرصت نہیں ملتی مگر گوگل کے خیال میں وہاں پر چیٹ کی گنجائش موجود ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس نے ایپ میسنجر کو متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

جی ہاں یوٹیوب ایپ کے اندر اب میسنجر کا فیچر متعارف کرایا گیا ہے جو فی الحال محدود صارفین کو دستیاب ہے اور یہ اس کا فیس بک، سنیپ چیٹ اور آمیزون کو ان کے میدان میں شکست دینے کا جواب بھی ہے۔

یوٹیوب کی ویڈیو سروسز کی ڈائریکٹر آف پراڈکٹ منیجمنٹ شیمیرٹ بینیار نے اس فیچر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم کو یقین ہے کہ اس سے صارفین زیادہ شیئر کرسکیں گے۔

میسجز کے لیے ایک علیحدہ ٹیب برقرار رہے گی جس تک رسائی کسی بھی وقت ممکن ہوسکے گی جبکہ صارفین زیادہ تیزی سے لنکس شیئر کرسکیں گے۔

اس فیچر کے تحت صارفین ٹیکسٹ، تصاویر اور لنکس وغیرہ کو براہ راست دوستوں سے شیئر کرسکیں گے جبکہ چیٹنگ کا آپشن تو موجود ہوگا ہی۔

اگر تو آپ سوچ رہے ہیں کہ یوٹیوب کے اندر میسجنگ فیچر کو چاہتا ہے اور اسے کون استعمال کرے گا تو کمپنی کا خیال ہے کہ اس سے ویڈیوز کی شیئرنگ میں اضافہ ہوگا اور وہ بھی ایپ کے اندر رہتے ہوئے۔

ایسا نظر آتا ہے کہ فیس بک اور سنیپ چیٹ میں ویڈیوز کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ دیکھتے ہوئے یوٹیوب نے یہ فیچر پیش کیا ہے جبکہ آمیزون کی جانب سے بھی ویڈیو ڈائریکٹ کے نام سروس متعارف کرائی گئی ہے جو کہ براہ راست یوٹیوب پر ہی حملہ ہے۔

یوٹیوب کی خواہش ہے کہ انٹرنیٹ صارفین اس کی ایپ کو ایسی جگہ سمجھیں جہاں وہ وقت گزار سکیں اور کسی لنک کو دیکھنے کے لیے انہیں باہر نہ نکلنا پڑے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

aijaz gul May 13, 2016 11:13am
Let us hope the best from u tube