ابھیشیک ایشوریا کی جامنی لپ اسٹک کے دیوانے

اپ ڈیٹ 18 مئ 2016
بولی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن — فوٹو/ فائل
بولی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن — فوٹو/ فائل

2016 کانز میں جہاں اشیوریا رائے کے جامنی ہونٹوں کا سوشل میڈیا پر خوب مذاق بنایا گیا وہیں ان کے شوہر اداکار ابھیشیک بچن کا کہنا ہے کہ جامنی رنگ کی لپ اسٹک ان کی اہلیہ سابق مس ورلڈ پر بہترین لگ رہی تھی۔

ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق جب ابھیشیک بچن سے ایشوریا کے جامنی ہونٹوں کے متعلق سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا 'مجھے لگتا ہے وہ بہترین نظر آرہی تھیں، وہ ہمیشہ ہی بہت باکمال دکھتی ہیں'۔

واضح رہے کہ کانز میں اپنی فلم 'سربجیت' کے پریمئیر کے دوران ایشوریا نے جامنی رنگ کی لپ اسٹک کا استعمال کرکے سب کی توجہ اپنی طرف کرلی تھی۔

مزید پڑھیں: ایشوریا کے جامنی ہونٹوں کا سوشل میڈیا پر چرچا

ان کے اس میک اپ کا جہاں سوشل میڈیا پر خوب مذاق بنایا گیا وپیں چند لوگوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایسا مضبوط قدم صرف ایشوریا ہی اٹھا سکتی ہیں۔

اس دوران ایشوریا ڈیزائنر رمی کاڈی کا بنایا ہوا گاؤن پہنی نظر آئیں۔

یاد رہے کہ ایشوریا نے اس سال کانز میں اپنے 15 سال مکمل کرلیے ہیں، تاہم ہر سال کی طرح اس سال بھی ان کے ملبوسات کو ملا جلا ردعمل موصول ہوا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

mastani May 18, 2016 08:16pm
Abhishek ko jamun bahot pasand hongay,