سشمیتاکومس یونیورس کاخطاب ملے22 سال مکمل

اپ ڈیٹ 21 مئ 2016
فوٹو بشکریہ — انڈین ایکسپریس
فوٹو بشکریہ — انڈین ایکسپریس

بولی وڈ اداکارہ سشمیتا سین 1994 میں آج ہی کی تاریخ کو ہندوستان کے لیے پہلی مرتبہ مس یونیورس کا خطاب جیت کر لائی تھیں، اور اداکارہ آج اپنی تصاویر شئیر کرکے پرانی یادیں تازہ کر رہی ہیں۔

اداکارہ نے ٹوئٹر پر اپنے مداحوں سے مس یونیورس کے سفر کی کئی تصاویر شئیر کی اور ہمیشہ انہیں سپورٹ کرنے کا شکریہ ادا کیا۔

40 سالہ سشمیتا سین نے اپنے کرئیر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا جس کے بعد انہوں نے مس یونیورس کا خطاب بھی حاصل کیا تھا۔

اس خطاب کو جیتنے کے بعد سشمیتا کو متعدد فلموں سے آفرز موصول ہوئیں جس کے بعد اداکارہ اپنے وقتوں میں بولی وڈ کی نمبر ون ہیروئن بن گئی۔

سشمیتا نے اپنے کیرئیر میں کئی کامیاب اداکاروں کے ہمراہ کام کیا ہے جس میں شاہ رخ خان اور سلمان خان کا نام شامل ہے۔

سشمیتا سین کی بولی وڈ میں پہلی فلم ہدایت کار مہیش بھٹ کی 1996 کی فلم 'دستک' تھی۔

سشمیتا سین کی کامیاب فلموں میں 'میں ہوں نہ'، بیوی نمبر ون' اور 'آنکھیں' شامل ہیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں