• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 5:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 4:55pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 5:04pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 5:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 4:55pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 5:04pm

جیمز بونڈ کے کردار کیلئے 10 کروڑ ڈالر ٹھکرادیے

شائع May 21, 2016
ہولی وڈ اداکار ڈینئیل گریگ — فائل فوٹو/ اے ایف پی
ہولی وڈ اداکار ڈینئیل گریگ — فائل فوٹو/ اے ایف پی

جیمز بونڈ سیریز میں کام کرنے کے لیے ہر اداکار بخوشی تیار ہو جاتا ہے مگر ایک ہولی وڈ اسٹار نے تقریبا 10 کروڑ ڈالر کے خطیر معاوضے کو بھی ٹھکرا دیا۔

جی ہاں، ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ڈینئیل گریگ کا دل اب جیمز بونڈ سیریز سے بھر چکا ہے۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ڈینئیل گریگ کو مزید دو جیمز بانڈ فلمز کے لئے 10 کروڑ ڈالر کے معاوضے کی پیشکش کی گئی تاہم انہوں نے انکار کردیا۔

اگرچہ ڈینئیل اسپیکٹر جیمز بونڈ سیریز میں عدم دلچسپی کا اظہار کر چکے ہیں تاہم اسٹوڈیو مالکان ان کے ساتھ کام کرنے کے خواہاں ہیں-

ڈینئیل اس حوالے سے نا صرف اپنے خیالات کا اظہار کافی عرصے سے کر رہے ہیں بلکہ وہ ایک مرتبہ مذاق میں بھی کہہ چکے ہیں کہ مزید جیمز بونڈ سیریز میں کام کرنے کے بجائے وہ اپنی کلائیاں کاٹنے کو ترجیح دیں گے-

انھوں نے حال ہی میں 20 اقساط پر مشتمل ایک ٹی وی سیریز میں کام کرنے کی حامی بھری ہے-

ڈینئیل کے انکار کی اطلاعات ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب کئی ناموں کو جیمز بونڈ کے کردار کیلئے کاسٹ کیے جانے کی خبریں گردش کر رہی ہیں-


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 2 جون 2024
کارٹون : 1 جون 2024