• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 5:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 4:55pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 5:04pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 5:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 4:55pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 5:04pm

سلمی آغا کو زندگی بھر کا انڈین ویزہ مل گیا

شائع May 31, 2016
— فوٹو بشکریہ bollywoodmantra.com
— فوٹو بشکریہ bollywoodmantra.com

پاکستانی نژاد برطانوی گلوکارہ و اداکارہ سلمی آغا کو اوور سیز سیٹزن آف انڈیا کارڈ (او سی آئی) دے دیا گیا ہے جو کہ ہندوستان کا زندگی بھر کا ویزہ ہے اور اس کی بدولت وہاں جانے پر پولیس کے پاس رپورٹ کرنے کی بھی ضرورت نہیں رہے گی۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق وزارت داخلہ کے ایک سنیئر عہدیدار نے بتایا ' ہم نے سلمیٰ آغا کو او سی آئی دینے کا فیصلہ تمام طریقہ کار مکمل ہونے کے بعد کیا'۔

وزارت داخلہ کی جانب سے او سی آئی کارڈ دینے کے فیصلے کے بعد بولی وڈ فلم نکاح سے شہرت حاصل کرنے والی سلمی آغا نے ہندوستانی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کرکے اس اقدام پر شکرگزاری کا اظہار کیا۔

سلمیٰ آغا نے کچھ عرصے قبل او سی آئی کارڈ کے لیے درخواست دی تھی اور حکام کے مطابق مختلف پہلوﺅں کا جائزہ لینے کے بعد اس کی منظوری دی گئی۔

59 سالہ اداکارہ برطانیہ کی شہری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : عدنان سمیع کو ہندوستانی شہریت مل گئی

قوانین کے مطابق کسی دوسرے ملک کا شہری جس کی اولاد، پوتا پوتی، نواسا نواسی میں سے کوئی ہندوستانی شہری ہو تو وہ او سی آئی کارڈ کے حصول کے لیے اہل قرار پاتا ہے´۔

تاہم کوئی بھی شخص جس کے والدین، دادا دادی یا اس سے پہلے کے بزرگ اگر پاکستان اور بنگلہ دیش کے شہری رہ چکے ہو تو وہ او سی آئی کارڈ کی رجسٹریشن کے لیے اہل نہیں رہتا۔

سلمیٰ آغا نے اپنی درخواست میں دعویٰ کیا تھا کہ اگرچہ ان کی پیدائش پاکستان کی ہے تاہم وہ برطانوی شہری ہیں، لہذا ان کی درخواست پر غور ہونا چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہیں ہندوستان میں بہت زیادہ پیار اور ستائش ملی ہے اور وہ کبھی بھی انڈین شہری بن سکتی ہیں کیونکہ ان کے آباﺅ اجداد کا تعلق ہندوستانی پنجاب کے شہر امرتسر سے تھا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 2 جون 2024
کارٹون : 1 جون 2024