واشنگٹن : مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے افریقہ کے غریب خاندانوں کو 1 لاکھ مرغیاں عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

دنیا میں سب سے بڑی سافٹ وئیر کمپنی کے بانی اور ٹیکنالوجی کے ماہر بل گیٹس نے کہا ہے کہ ان کا ادارہ بل اینڈ ملنڈ گیٹس فاؤنڈیشن اور گلوبل ڈوپلمنٹ گروپ یئیفر انٹرنیشنل نے افریقہ کے صحارا کے علاقے میں رہنے والے غریب خاندانوں کو ایک لاکھ مرغیاں عطیہ کرے گا۔

انہوں نے رواں ہفتے اپنی ویب سائٹ Gatenotes.com میں لکھا کہ کیا آپ دنیا سے غربت کا خاتمہ چاہتے ہیں؟ ۔

دنیا سے غربت کے خاتمے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے بل گیٹس نے خود ہی کہا کہ یہ ’مرغیوں‘ (chickens) سے ممکن ہیں۔

خیالر رہے کہ یہ ’مرغیاں‘ (chickens) کسی نئی مائیکرو سافٹ کے سافٹ ویئر کا نام نہیں ہے۔

دنیا کے امیر ترین شخص بل گیٹس کا کہنا ہے کہ کمپیوٹر یا انٹرنیٹ دنیا میں کسی بھی شخص کی زندگی سے غربت کا خاتمہ نہیں کرسکتا لیکن کچھ مرغے اور مرغیاں ان کی زندگی میں بہتری لاسکتی ہیں۔

خیال رہے کہ افریقہ کا صحارا کا علاقہ معیار زندگی کے لحاظ سے دنیا کے پست ترین علاقوں میں شمار ہوتا ہے جہاں فی کس یومیہ آمدن 2 ڈالر (210 روپے) سے بھی کم ہے۔

یہ خبر 11 جون 2016 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (2) بند ہیں

Basit Jun 12, 2016 03:48pm
How is possible? Ksy ho skta hai yr
Basit Jun 12, 2016 03:48pm
Ksy ho skta hai koi wja to btyn