ایکٹر ان لا کی پہلی جھلک ریلیز

25 جون 2016
بولی وڈ اداکار اوم پوری، پاکستان اداکار فہد مصطفیٰ اور اداکارہ مہوش حیات خان فلم ’ایکٹر ان لا‘ میں مرکزی کردار ادا کریں گے —
بولی وڈ اداکار اوم پوری، پاکستان اداکار فہد مصطفیٰ اور اداکارہ مہوش حیات خان فلم ’ایکٹر ان لا‘ میں مرکزی کردار ادا کریں گے —

بولی وڈ معروف اداکار اوم پوری اور پاکستانی اداکار فہد مصطفیٰ کی فلم ’ایکٹر ان لا‘ کی پہلی جھلک منظر عام پر آگئی ہے جسے دیکھ کر فلم کی کہانی مزید دلچسپ نظر آرہی ہے۔

اس پوسٹر میں اوم پوری ایک چھتری لیے اداس کھڑے ہیں تاہم فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات خان مسکرا رہے ہیں۔

پوسٹر کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے مہوش حیات ایک ٹی وی رپورٹر جبکہ فہد مصطفیٰ ایک مشہور شخصیت کا کردار ادا کررہے ہیں جبکہ اوم پوری کے سیاہ کوٹ کو دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ وہ ایک وکیل بنے ہیں۔

فلم کے ہدایت کار نبیل قریشی اور پروڈیوسر فضا علی مرزا نے اب تک اس فلم کی کہانی کے بارے میں کچھ نہیں بتایا البتہ مہوش حیات کے مطابق فلم سوشل کامیڈی ہے جس میں جذباتی کردارنگاری کو بھی پیش کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: اوم پوری فلم کی تشہیرکیلئے پاکستان آئیں گے،ہدایتکار

اوم پوری کے مطابق فلم کا خیال یہ ہے کہ اداکاروں اور وکیلوں میں کچھ مشابہت موجود ہے۔

مداحوں کو بھی اس فلم کا پہلا پوسٹر بےحد پسند آرہا ہے جو کہ اس کی ریلیز کا بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

فلم ’ایکٹر ان لا‘ رواں سال عید الضحیٰ پر سنیما گھروں میں پیش کی جائے گی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں