• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 5:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 4:55pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 5:04pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 5:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 4:55pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 5:04pm

میرا دبئی میں فیشن ویک کی شو اسٹاپر

شائع July 24, 2016

میرا ہوسکتا ہے ہمارے دور رہنے والے فنکاروں میں سے ایک ہوں مگر جب وہ کچھ خاص کرتی ہیں تو اس کے اظہار سے ہچکچاتی نہیں۔

گزشتہ دنوں میرا ٹوئٹر پر اچانک اپنے دبئی کے تازہ ترین تجربے کی تصاویر کے ساتھ نمودار ہوئیں۔

میرا کو دبئی میں ڈیزائن تیجاز گاندھی نے انڈیا فیشن ویک میں شو اسٹاپر کے طور پر مدعو کیا تھا۔

میرا واضح طور پر اسپاٹ لائٹ کا دوبارہ حصہ بننے پر خوش تھیں۔

ان کا جوش و خروش دیدنی تھا اور رن وے پر وہ کافی جگمگا رہی تھیں۔

میرا اس کام کو سینکڑوں بار کرچکی ہوں گی مگر اس بار انہوں نے شو اسٹاپر بننے کے پورے عمل کو اپنے پرستاروں کے لیے پیش کیا۔

یہاں ان کے زلفوں کو سنوارا جارہا ہے۔

ان کی میک اپ ٹیم بھی لگتا ہے ان کی پرستار ہے۔

ریہرسلز پر انہوں نے اپنا پوری سو فیصد صلاحیت کے ساتھ کام کیا۔

اور ان کی محنت نے کام کر دکھایا اور وہ ایک اصلی رن وے کوئین نظر آرہی ہیں۔

میرا نے اس بات کو بھی یقینی بنایا کہ دبئی بھول نہ سکیں کہ وہ اس شہر میں موجود ہیں۔

اور ان کی مسکراہٹ کا راز تو درحقیقت شاپنگ ہے۔

کارٹون

کارٹون : 2 جون 2024
کارٹون : 1 جون 2024