سلمان، اکشے کی فلم ’رستم‘ کی تشہیر کے لیے سرگرم

03 اگست 2016
فلم 'رستم' میں اکشے کمار کے کردار کی ایک جھلک—۔
فلم 'رستم' میں اکشے کمار کے کردار کی ایک جھلک—۔

بولی وڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان اور اکشے کمار کی دوستی کی مثالیں سب ہی دیتے ہیں اور اب سلمان، اکشے کمار کی فلم ’رستم‘ کی تشہیر کے لیے بھی آگے آگے ہیں۔

سلمان خان نے حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اکشے کمار کی آنے والی فلم ’رستم‘ کے لیے ایک ویڈیو بنائی جس میں وہ مداحوں سے درخواست کرتے نظر آئے کہ وہ اکشے کمار کی فلم ضرور دیکھیں۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل سلمان خان نے اکشے کمار کو بولی وڈ کا ’سلطان‘ ہونے کا خطاب بھی دیا تھا جس کا اکشے نے شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں: سلمان خان کی نظر میں اکشے کمار اصل 'سلطان'

اکشے کمار کی فلم ’رستم‘ ایک بحریہ افسر کی زندگی پر بنائی گئی ہے جو رواں سال 12 ستمبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ہریتھیک روشن کی فلم ’موئن جو دڑو‘ بھی 12 ستمبر کو اکشے کمار کی فلم کے مدمقابل ریلیز ہونے جارہی ہے۔

دوسری جانب قیاس آرائیاں ہیں کہ چونکہ سلمان خان اور ہریتھیک روشن کے تعلقات کافی عرصے سے خراب ہیں، اسی وجہ سے انہوں نے ہریتھیک کے بجائے اکشے کی فلم کی تشہیر کو اہمیت دی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں