'یہ ملک ہمارا ہے'، چینی اہلکارکا اوباما کااستقبال

اپ ڈیٹ 03 ستمبر 2016
اوباما بوئنگ 747 طیارے کے ذریعے جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے چین پہنچے:فوٹو: اے ایف پی
اوباما بوئنگ 747 طیارے کے ذریعے جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے چین پہنچے:فوٹو: اے ایف پی

ہینگ ژو: امریکا کے صدر باراک اوباما ایشیا کے اپنے آخری دورے میں جب چین پہنچے تو انہیں اس وقت غیر سفارتی واقعے کا سامنا کرنا پڑا جب چینی اہلکار نے چیخنا شروع کیا کہ یہ ملک ہمارا ہے۔

چین کی جانب سے جی 20 سربراہی اجلاس کے لیے سخت حفاظی اقدامات کئے گئے ہیں یہاں تک کہ امریکا کی قومی سلامتی کی مشیرسوزان رائس اور وائٹ ہاؤس کے پریس کے اہلکاروں کو بھی ہینگ ژو میں طیارے کی لینڈنگ کے دوران سیکیورٹی کے سخت ضوابط سے مستثنیٰ قرار نہیں دیا گیا۔

واضح رہے امریکی صدر باراک اوباما جب بھی بیرونی دوروں پرہوتے ہیں تو ان کے ساتھ رپورٹرز ہوتے ہیں تاہم انھیں اوباما کے ہنگ ژو کے ائرپورٹ پر بوئنگ 747 سے اترتے وقت چینی سیکورٹی حکام کی جانب سے لگائی گئی نیلی رنگ کی رسی کے پیچھے دھکیل دیا گیا تھا۔

جب چینی سیکیورٹی اہلکاروں میں سے ایک نے وائٹ ہاؤس کے اسٹاف پر چیخنا شروع کیا اور امریکی پریس کو وہاں سے ہٹنے کا مطالبہ کیا جس پر اسٹاف میں شامل ایک خاتون نے کہا کہ یہ امریکی جہاز اور امریکی صدر ہیں۔

مزیدپڑھیں: چین میں جی ٹوئنٹی اجلاس کی انوکھی تیاریاں، کارخانے بند

چینی سیکیورٹی اہلکار نے امریکی خاتون کو انگریزی زبان میں للکارتے ہوئے کہا کہ 'یہ ہمارا ملک ہے، یہ ہمارا ائرپورٹ ہے'۔

امریکا کی قومی سلامتی کی مشیر سوزان رائس اور وائٹ ہاؤس کے سینیئراہلکار بین روڈز نے نیلی رسی کو اٹھاتے ہوئے صدر کے قریب آنے کی کوشش کی تو سیکیورٹی اہلکار نے غصے میں ان کو آگے بڑھنے سے روک دیا۔

دونوں کے درمیان تلخ جملوں کے تبادلے کے بعد ان کی خفیہ سروس ایجنٹ نے مداخلت کرتے ہوئے انھیں پیچھے دھکیل دیا تاہم چند لمحوں بعد امریکی صدر کی گاڑی ہینگ ژو میں جو 20سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے روانہ ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: جی-20 اجلاس سے قبل عالمی موسمیاتی معاہدے کی توثیق

جی 20 سربراہی اجلاس کے باعث شہر میں آلودگی سے بچنے کے لیے فیکٹریوں کو بند کیا گیا اور پرشوروسیع شاہراہوں کو بھی صاف کردیا گیا ہے۔

سوسان رائس نے چینی حکام کی جانب سے سیکیورٹی اقدامات پر بات کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ 'انھوں ایسا کام کیا جس کی توقع نہیں کی جارہی تھی'۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں