گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ وہ کتاب ہے جس میں ہر سال نت نئے عالمی ریکارڈز سامنے آتے ہیں، جن میں سے اکثر ایسے ہوتے ہیں جو چہرے پر مسکراہٹ بکھیر دیتے ہیں۔

ایسا لگتا ہے کہ ہر گزرتے برس کے ساتھ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں تنوع آتا جارہا ہے۔

حال ہی میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا 2017 ایڈیشن سامنے آیا ہے جو پہلے سے بڑا اور سب سے بہترین نظر آتا ہے۔

اس میں شامل کچھ ریکارڈز ایسے بھی ہیں، جو آپ کو حیران ہونے یا مسکرانے پر مجبور کرسکتے ہیں۔

سب سے لمبی بلی

فوٹو بشکریہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ
فوٹو بشکریہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ

ویسٹ یارکس کی رہائشی کیلسی گل کی بلی کو یہ اعزاز ملا ہے جس کی لمبائی تین فٹ 10.59 انچ ہے۔

لمبا کتا

فوٹو بشکریہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ
فوٹو بشکریہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ

فلوریڈا کے رہائشی گریگ سیمپل کے کتے کی اونچائی 37.96 انچ ہے اور تصویر میں آپ دیگر کتوں کے مقابلے میں اس کی لمبائی دیکھ ہی سکتے ہیں۔

داڑھی والی کم عمر ترین خاتون

فوٹو بشکریہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ
فوٹو بشکریہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ

ویسے یہ ورلڈ ریکارڈ ہے تو عجیب مگر برطانیہ کی 25 سالہ ہرنام کور کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے اس اعزاز سے نوازا ہے اور جس وقت اس ریکارڈ کی تصدیق کی گئی، وہ 24 سال اور 282 دن کی تھیں۔ ہرنام کا خود کہنا ہے کہ 11 سال کی عمر میں وہ ایک مرض polycystic ovary syndrome کی شکار ہوگئی تھیں جس کے نتجے میں چہرے پر یہ داڑھی آئی۔

سب سے بڑا آئسکریم اسکوپ

فوٹو بشکریہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ
فوٹو بشکریہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ

دنیا کا سب سے بڑا آئسکریم اسکوپ 6 فٹ 4.7 انچ لمبا ہے جو کہ اٹلی سے تعلق رکھنے والے دیمیتری پانسیرا نے تیار کیا ہے۔

ایک کون میں زیادہ اسکوپس

فوٹو بشکریہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ
فوٹو بشکریہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ

دیمیتری پانسیرا نے ایک کون پر 121 آئسکریم اسکوپس رکھ کر بیلنس قائم رکھنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔

پیر گھمانا

فوٹو بشکریہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ
فوٹو بشکریہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ

دیکھ کر یقین تو نہیں آتا مگر لندن سے تعلق رکھنے والا یہ نوجوان میکس ویل ڈے 157 ڈگری تک اپنے پیر گھمانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

برگرز کا سب سے بڑا ذخیرہ

فوٹو بشکریہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ
فوٹو بشکریہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ

برگر اور اس سے متعلق اشیاء کا سب سے بڑا ذخیرہ جرمنی کے ہیری سپرل کے پاس ہے جن کی تعداد 3724 ہے۔

جسم پر طویل دورانیے تک آگ لگائے رکھنا

فوٹو بشکریہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ
فوٹو بشکریہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ

ایک گھوڑے کے پیچھے بندھ کر جلتے ہوئے جسم کے ساتھ سب سے لمبا فاصلہ یعنی 1640.42 فٹ کا فاصلہ طے کرکے آسٹریا کے جوزف ٹوڈٹلنگ نے یہ ریکارڈ اپنے نام کیا۔

سب سے بڑا ڈاک کا ڈبہ

فوٹو بشکریہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ
فوٹو بشکریہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ

دنیا کے سب سے بڑے ڈاک کے ڈبے کی لمبائی 5743.41 فٹ ہے جسے امریکا کے جم بولن نے تیار کیا ہے۔

سب سے لمبی دم والا کتا

فوٹو بشکریہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ
فوٹو بشکریہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ

بیلجیئم کے السی لوڈٹس کے کتے کی دم 30.2 انچ لمبی ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں