خانہ جنگی سے شام کا بنیادی ڈھانچہ مکمل تباہ

06 اکتوبر 2016

شام میں گذشتہ 5 سال سے جاری خانہ جنگی کے باعث ملک کا بنیادی ڈھانچہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے۔

ملک کے مختلف شہروں اور قصبوں میں فوج اور ملسح گروپوں کے درمیان جاری لڑائی کے باعث یہاں کے عوام شدید کرب میں مبتلا ہیں۔

شام جاری خانہ جنگی اور غیر ملکی فورسز کے حملوں میں اب تک 3 لاکھ سے زائد شہری ہلاک بلکہ لاکھوں اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے یا کیے گئے ہیں۔

ادھر فضائی کارروائیوں سے محفوظ رہنے کیلئے نقل مکانی کرنے والے شہری مہاجرین کیمپوں میں بے سرو سامانی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

ان کیمپوں میں نہ صرف ادویات بلکہ خوراک کی بھی شدید کمی ہے جبکہ اس اذیت ناک زندگی سے بچنے کیلئے غیر قانونی طور پر یورپی ممالک کا رخ کرنے والے مہاجرین کی کثیر تعداد سمندر کی نظر ہوچکی ہے۔

شام میں گذشتہ 5 سال سے جاری خانہ جنگی میں ملک کا بنیادی ڈھانچہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے — فوٹو: اے ایف پی

حلب کے علاقے میں بمباری کے بعد حکومتی فوج کے اہلکار معائنہ کررہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی

ایک شامی اپنے والد کی لاش کے ساتھ لپٹ کر رو رہا ہے جو دوما میں ہونے والی فضائی کارروائی میں ہلاک ہوگئے تھے — فوٹو: اے ایف پی

حلب میں فضائی کارروائیوں کے باعث تباہ ہونے والی عمارتیں دیکھیں جاسکتی ہیں — فوٹو: اے ایف پی

حلب میں فوج اور مسلح گروپوں کے درمیان جاری لڑائی کے دوران مکانات کو بھی نقصان پہنچا — فوٹو: اے ایف پی

حلب کے شمالی علاقے میں فضائی کارروائی کے باعث زخمی ہونے والی ایک لڑکی کو ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہیں — فوٹو: اے ایف پی

حلب کے علاقے الجمیلیہ میں فوج اور مسلح گروپوں کے درمیان جھڑپوں کے بعد تباہی کے مناظر — فوٹو: اے ایف پی

حلب کے قریب الدعولا میں ایک شامی بچہ تباہی کاشکار عمارتوں کے پاس کھیل میں مصروف ہے — فوٹو: رائٹرز

حلب کے علاقے الشار میں تباہ حال عمارتوں کے ساتھ موجود قبرستان — فوٹو: رائٹرز

شام کے دوسرے اہم شہر حلب میں صدر بشار السد کی فوج پیش قدمی کرتے ہوئے ایک تباہ حال عمارت کے قریب سے گزر رہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی

مذکورہ تصویر میں الشار کے علاقے میں تباہ حال سڑکوں کا ایک منظر دیکھا جاسکتا ہے — فوٹو: رائٹرز

ترکی کی سرحد سے منسلک شام کا علاقے کنسیبا جہاں گذشتہ روز ایک دھماکے میں 16 افراد ہلاک ہوگئے تھے — فوٹو: اے پی