اینڈرائیڈ ڈیوائسز آئی فونز سے بہتر، دعویٰ

21 نومبر 2016
آئی فون سکس ایس — اے ایف پی فائل فوٹو
آئی فون سکس ایس — اے ایف پی فائل فوٹو

ایک نئی تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایپل کے آئی فون اور آئی پیڈ اینڈرائیڈ ڈیوائسز سے مقابلے کی جنگ میں ہارنے لگے ہیں اور وہ کم قابل اعتبار ہوتے ہیں۔

بلانکو ٹیکنالوجی گروپ کی ایک تحقیق میں دعویٰ کیا گیا کہ ایپل کی ڈیوائسز اینڈرائیڈ فونز کے مقابلے میں کم قابل اعتبار اور ناکامی سے دوچار ہوتی ہیں جس کی وجہ آئی او ایس 10 اَپ ڈیٹ میں وائرسز کی فراہمی ہے۔

تحقیق کے مطابق اس ناکامی کی وجوہات میں ایپس کریش ہونا، کنکشن مشکلات اور زیادہ گرم ہونا وغیرہ شامل ہیں۔

تحقیق کے مطابق 2016 کی تیسری سہ ماہی میں 62 فیصد آئی او ایس ڈیوائسز کو کارکردگی میں خرابی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ اینڈرائیڈ میں یہ شرح 47 فیصد تھی۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ آئی فون سکس 13 فیصد کے ساتھ سب سے بڑی ناکامی ثابت ہوا جس کے بعد آئی فون فائیو ایس اور آئی فون سکس میں مسائل کی شرح 9 فیصد رہی۔

زیادہ گرم ہونا وہ عام مسئلہ ہے جس کا سامنا آئی فون صارفین کو ہوتا ہے جبکہ ایپس کریش ہونا 15 فیصد اور ہیڈ فون کے مسائل 11 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

رپورٹ کے مطابق زیادہ گرم ہونے پر ڈیوائس چارج نہیں ہوتی، جبکہ ڈسپلے اسکرین مدھم یا سیاہ ہوجاتی ہے، اسی طرح کمزور سگنل یا کیمرہ فلیش عارضی طور پر کام نہ کرنا وغیرہ بھی عام مسائل ہیں۔

آئی فون میں سب سے زیادہ انسٹاگرام ایپ کریش ہوتی ہے جس کے بعد اسنیپ چیٹ دوسرے نمبر پر ہے۔

دوسری جانب اینڈرائیڈ میں سام سنگ کی ڈیوائسز کو سب سے زیادہ 11 فیصد ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

رپورٹ کے مطابق اینڈرائیڈ صارفین کو یو ایس بی اور بیٹری جلد ختم ہونے کے مسائل کا زیادہ سامنا ہوتا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں