کراچی: ملک بھر میں لیکیوفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا۔

قیمت میں اضافے کے بعد پنجاب میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 95، سندھ میں 90 جبکہ خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں 130 روپے تک پہنچ گئی۔

ایل پی جی کی نئی قیمت کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کے بعد گھریلو سیلنڈر 100 روپے تک مہنگا جبکہ کمرشل سیلنڈر کی قیمت میں 400 روپے تک اضافہ ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں سی این جی قیمت میں ساڑھے 3 روپے فی کلو اضافہ

یاد رہے کہ اس سے قبل رواں برس ستمبر میں ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا تھا، اس سے قبل اگست میں بھی ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو اضافہ ہوا تھا۔

ستمبر میں ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کے بعد صدر آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے الزام عائد کیا تھا کہ عیدالاضحیٰ کی آمد کے پیش نظر مقامی ایل پی جی کمپنیوں نے کروڑوں روپے کی منافع خوری شروع کردی ہے۔

انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ سردیوں کے دوران ملک میں ایل پی جی کی قیمت 250 روپے فی کلو سے تجاوز کرجائے گی۔

تبصرے (0) بند ہیں