بولی وڈ اداکار عامر خان کو مسٹر پرفیکٹشنسٹ کہا جاتا ہے، اور یہ غلط بھی نہیں، وہ ہر سال صرف ایک ہی فلم میں کام کرتے اور وہ ایک فلم اس سال کی سب سے کامیاب فلم کے طور پر سامنے آتی ہے، اور ایسا ہی کچھ ان کی 2016 کی فلم 'دنگل' کے ساتھ بھی ہوا، جسے نے باکس آفس ہر کئی ریکارڈز توڑ کر نئی تاریخ رقم کردی۔

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق فلم 'دنگل' نے اب تک ہندوستان میں 353 کروڑ ہندوستانی روپے سے زائد کما لیے ہیں، 'دنگل' وہ پہلی بولی وڈ فلم ہے جس نے اپنی ریلیز کے تیسرے ہفتے میں 350 کروڑ روپے کمائے، فلم نے بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی 181 کروڑ سے زائد حاصل کیے۔

مزید پڑھیں: ’دنگل‘ یا ’سلطان‘، بہتر کون ہوگا؟

اس فلم نے اب تک کی کامیاب ترین فلموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، جن میں عامر خان کی اپنی فلم 'پی کے' اور سلمان خان کی فلم 'بجرنگی بھائی جان' شامل ہیں۔

فلم 'دنگل' 2016 کی بھی سب سے زیادہ کمانے والی فلم کے طور پر سامنے آئی، اس فلم نے سلمان خان کی 2016 کی ریلیز 'سلطان' کو پیچھے چھوڑا جس نے 300 کروڑ روپے کمائے تھے۔

عامر خان نے باکس آفس پر بنائے ہوئے اپنے ٹرینڈ کو فالو کرتے ہوئے اداکاروں کو ایک نیا چیلنج بھی دے دیا، عامر خان کی فلم 'گجنی' پہلی فلم تھی جس نے باکس آفس پر 100 کروڑ روپے کمائے، '3 ایڈیٹس' نے باکس آفس پر 200 کروڑ روپے کام کر نئی تاریخ رقم کی، جس کے بعد 'پی کے' نے 300 کروڑ تک کا ٹارگٹ مکمل کیا۔

یہ بھی پڑھیں: عامر کی ’دنگل‘ بااختیار خواتین کی کہانی

'دنگل' ہندوستانی باکس آفس پر 300 کروڑ سے زائد کمانے والی چوتھی فلم ہے، اس کے علاوہ 'پی کے'، 'بجرنگی بھائی جان' اور 'سلطان' اس فہرست میں شامل ہیں۔

یہ فلم شمالی امریکا اور آسٹریلیا میں بھی سب سے زیادہ کمانے والی پہلی بولی وڈ فلم بن چکی ہے۔

واضح رہے کہ عامر خان کی فلم 'دنگل' پہلوان مہاویر سنگھ پھوگٹ کی زندگی پر بنائی گئی فلم ہے، جس میں وہ اپنی بیٹیوں کو پہلوانی سکھاتے ہیں تاکہ وہ ملک کے لیے گولڈ میڈل لاسکیں۔

یہ بھی پڑھیں: دنگل سب سے زیادہ کمانے والی بولی وڈ فلم

فلم 'دنگل' گزشتہ سال 23 دسمبر کو سینما گھروں میں پیش کی گئی تھی۔

تبصرے (1) بند ہیں

Riz Jan 12, 2017 09:21pm
After IPL, Bollywood is another platform to turn black money into white.