رومن رینز کے نام 'تاریخ ساز' اعزاز

15 جنوری 2017
رومن رینز — فوٹو بشکریہ ڈبلیو ڈبلیو ای
رومن رینز — فوٹو بشکریہ ڈبلیو ڈبلیو ای

یہ کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا کہ رومن رینز اس وقت مقبول ترین ریسلرز میں سے ایک ہیں مگر انہوں نے اب 2016 کے سب سے 'نفرت کیے جانے والے' اسٹار کا اعزاز پاکر 'نئی تاریخ' رقم کردی ہے۔

پرو ریسلنگ Illustrated نامی جریدے نے حال ہی میں 2016 کے لیے اپنی فہرست جاری کی جس میں حیران کن طور پر رومن رینز 'موسٹ ہیٹڈ' ریسلر قرار پائے۔

جریدے کے مطابق 'رومن رینز ایسے ریسلر ہیں جو باعزت انداز اور قانون کے دائرے میں رہ کر لڑتے ہیں، وہ خاندان اور دوستوں کے ساتھ وفادار اور مخلص ثابت ہوچکے ہیں، وہ خود کو ہمیشہ شریف انسان کے طور پر پیش کرتے ہیں اور اپنے خلاف تمام چیلنجز کا دلیری سے سامنا کرتے ہیں، مگر پھر بھی پرستار انہیں پسند نہیں کرتے'۔

جریدے کی فہرست کے لیے ووٹنگ میں 25 فیصد سے زائد افراد نے رومن رینز کے خلاف ووٹ دیکر انہیں گزشتہ سال کا سب سے زیادہ نفرت کیا جانے والا ریسلر بنادیا جو کہ تاریخ میں پہلی بار ہے کہ ڈبلیو ڈبلیو ای جس ریسلر کو فین فیورٹ قرار دیتی ہے، اسے یہ اعزاز ملا ہو۔

یہ ایسا اعزاز ہے جو کوئی پانا نہیں چاہتا۔

دوسری جانب ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن نے 51 فیصد ووٹوں کے ساتھ ریسلر آف دی ائیر کا اعزاز اپنے نام کیا جبکہ سمر سلیم میں ان کا اور جان سینا کا میچ 2016 کا بہترین مقابلہ قرار پایا۔

تبصرے (0) بند ہیں