ویسے تو پاکستانی وزیراعظم میاں نواز شریف کے غیرملکی دورے اور ان کے وفد کی تعداد پر اکثر تنقید سامنے آتی رہتی ہے مگر آپ کے لیے یہ یقین کرنا مشکل ہوجائے گا کہ سعودی فرمانروا اپنے سرکاری دوروں کے دوران کتنے بڑے وفد کو لے کر جاتے ہیں۔

جکارتہ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بدھ کو نو روزہ دورے پر انڈونیشیاءپہنچ رہے ہیں اور ان کے ہمراہ لگ بھگ 1500 افراد کا وفد آرہا ہے۔

سعودی فرمانروا اپنے ہمراہ 459 ٹن کا سامان بھی لے کر آرہے ہیں جن میں 2 مرسڈیز بینز ایس 600s اور دو الیکٹرک لفٹیں بھی شامل ہیں۔

اے پی فوٹو
اے پی فوٹو

81 سالہ بادشاہ کا وفد 27 پروازوں میں انڈونیشین دارالحکومت جکارتہ پہنچے گا۔

شاہ سلمان نے اس سے قبل 49 سال قبل انڈونیشیاءکا دورہ کیا تھا۔

اب وہ ایشیاءکے ایک ماہ کے دورے پر ہیں جس کا آغاز گزشتہ ہفتے ملائیشیاءسے ہوا تھا جبکہ وہ برونائی اور چین بھی جائیں گے۔

نیچے ٹوئیٹ میں آپ سعودی فرمانروا کا اپنے نجی طیارے میں ملائیشیاءپہنچنے کا منظر دیکھ سکتے ہیں۔

انڈونیشیاءکے دورے کے دوران شاہ سلمان 25 ارب ڈالرز کے معاہدوں پر دستخط کریں گے۔

ویسے سعودی فرمانروا اس طرح کے شاہانہ سفر کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔

2015 میں انہوں نے امریکا میں تین دن کے قیام کے لیے چاروں سیزن کے لیے جارج ٹاﺅن کو بک کرالیا تھا۔

اسی طرح وہ تعطیلات پر فرینچ ریوریا پر جانے کے لیے پانچ سو افراد کو اپنے ساتھ لے گئے تھے جبکہ پورے ساحل کو ان کے لیے بند کردیا گیا تھا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (2) بند ہیں

AAMIR Mar 01, 2017 09:04pm
No objection on such lavish lives, if people under their majesty living the same! Or else, they need to be punished.
ahmak adami Mar 02, 2017 11:29am
how many among them are servants?