سندھ کے ضلع سانگھڑ کے ٹنڈو آدم ٹاؤن کے قریب شوہر نے 6 بچوں کی ماں کو غیرت کے نام پر قتل کردیا۔

خاتون کے غیرت کے نام پر شوہر کے ہاتھوں قتل کا واقعہ ٹنڈو آدم ٹاؤن کے قریب پیرل مَکورانی گاؤں میں پیش آیا۔

ٹنڈو آدم کے بی سیکشن پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او محمد اسلم بِلو نے ڈان سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’ملزم گل حسین ملوکانی نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس نے اپنی بیوی کو بدچلنی کے شبے میں قتل کیا اور دعویٰ کیا کہ اس نے اپنی بیوی کو گاؤں کے کسی دوسرے مرد کے ساتھ نامناسب حالت میں دیکھا تھا۔‘

یہ بھی پڑھیں: شانگلہ: 'غیرت کے نام' پر بھائی کے ہاتھوں بہن قتل

اسلم بِلو کا کہنا تھا کہ ’گل حسین ملوکانی نے اپنی 42 سالہ بیوی سُہیلہ کو لوہے کی راڈ سے وار کرکے قتل کرنے کے بعد اس کی لاش گاؤں کے قریب جھاڑیوں میں پھینک دی۔

انہوں نے کہا کہ ملزم کے خلاف ایف آئی آر مقتولہ کے بھائی غلام نبی ملوکانی کی شکایت پر درج کرلی گئی۔

سُہیلہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ان کے بھائی کے حوالے کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: شانگلہ : غیرت کے نام پر حاملہ خاتون قتل

پوسٹ مارٹم کرنے والی ڈاکٹر شگفتہ نے مقامی صحافیوں کو بتایا کہ سہیلہ کے جسم پر 6 گہرے زخم موجود تھے۔

تبصرے (0) بند ہیں