ریسل مینیا ڈبلیو ڈبلیو ای کا سب سے بڑا ایونٹ مانا جاتا ہے، جسے دیکھنے والوں کی تعداد بلاشبہ کروڑوں میں ہوگی۔

رواں برس اس ایونٹ کو 33 سال مکمل ہورہے ہیں مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ آج تک اس کے سب سے بہترین میچ کون سے ہیں؟

ہر شخص کا اپنا انتخاب ہوسکتا ہے مگر ڈبلیو ڈبلیو ای نے بھی ریسل مینیا کے سب سے بہترین 30 مقابلوں کی ایک فہرست تیار کی ہے جس میں سے ہم نے ٹاپ ٹین کا انتخاب کیا ہے جو ہوسکتا ہے آپ کے بھی پسندیدہ مقابلے ہوں۔

10۔ شان مائیکل بمقابلہ کرٹ اینگل، ریسل مینیا 21

فوٹو بشکریہ ڈبلیو ڈبلیو ای
فوٹو بشکریہ ڈبلیو ڈبلیو ای

شان مائیکل اور کرٹ اینگل کے درمیان ہونے والے اس میچ کو کلاسیک قرار دیا جاتا ہے جس میں دونوں ریسلرز نے جیت کے لیے اپنی پوری جان لڑا دی تھی۔ اس میچ کے اختتام میں کرٹ نے اپنے داﺅ اینکل لاک کی مدد سے شان مائیکل کو شکست تسلیم کرنے پر مجبور کردیا تھا، اس میچ کو آج بھی لوگ یاد کرتے ہیں۔

9۔ شان مائیکل بمقابلہ ریزر رامون، ریسل مینیا 10

فوٹو بشکریہ ڈبلیو ڈبلیو ای
فوٹو بشکریہ ڈبلیو ڈبلیو ای

یہ وہ دور تھا جب شان مائیکل اپنے عروج پر تھے اور ڈبلیو ڈبلیو ای میں پہلی بار لیڈر میچ کا انعقاد ہوا، جس نے ایسا معیار قائم کیا جس کا مقابلہ ابھی تک کوئی نہیں کرسکا۔ دونوں ریسلرز نے سیڑھی پر چڑھ کر ایک دوسرے کو بار بار نیچے پھینکا، وہاں سے چھلانگیں لگائیں مگر آخر میں ریزر کامیاب رہے اور میچ کو دیکھنے والے لوگ اچھلنے پر مجبور ہوگئے۔

8۔ برٹ ہارٹ بمقابلہ اوئن ہارٹ، ریسل مینیا 10

فوٹو بشکریہ ڈبلیو ڈبلیو ای
فوٹو بشکریہ ڈبلیو ڈبلیو ای

دو بھائیوں کے درمیان یہ مقابلہ درحقیقت اپنی صلاحیت کو منوانے کے لیے ہوا، چھوٹے بھائی اوئن اپنے بڑے بھائی برٹ جیسا احترام چاہتے تھے، جس کا فیصلہ کرنے کے لیے دونوں مدمقابل آئے، آخر میں اوئن ہارٹ نے اپنے بڑے بھائی کو شکست دے کر خود کو اسی درجے کا ریسلر بھی ثابت کیا۔

7۔ برٹ ہارٹ بمقابلہ شان مائیکل، ریسل مینیا 12

فوٹو بشکریہ ڈبلیو ڈبلیو ای
فوٹو بشکریہ ڈبلیو ڈبلیو ای

اس میچ کو اپنے دور کا 'ڈریم میچ' قرار دیا جاتا ہے جس کا پرستاروں کو بے صبری سے انتظار تھا۔ 60 منٹ کے آئرن مین میچ میں ہٹ مین قرار دینے جانے والے برٹ کو ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپیئن شپ میچ میں شو اسٹاپر شان مائیکل کا سامنا کرنا تھا، دلچسپ بات یہ ہے کہ ایک گھنٹے کا وقت رکھے جانے کے باوجود یہ میچ زیادہ دیر تک چلتا رہا جس کی وجہ دونوں ریسلرز کا شکست سے بچنے کے لیے جان لڑا دینا تھا۔ آخر میں شان مائیکل نے ہی میچ کو اپنے نام کیا۔

6۔ ہلک ہوگن بمقابلہ آندرے دی جائنٹ، ریسل مینیا 3

فوٹو بشکریہ ڈبلیو ڈبلیو ای
فوٹو بشکریہ ڈبلیو ڈبلیو ای

اپنے عہد کے سب سے جسیم ریسلر آندرے دی جائنٹ لوگوں میں مقبول ترین ہوگن سے ٹکرائے اور یہ ڈبلیو ڈبلیو ای کے ہر دور کے کلاسیک مقابلوں میں سے ایک بن گیا۔ یہ میچ اس لیے بھی خاص تھا کیونکہ ہلک ہوگن کو ڈبلیو ڈبلیو ای ٹائٹل پر قبضہ جمائے 3 سال ہوچکے تھے جبکہ آندرے دی جائنٹ 15 سال سے ناقابل شکست تھے اور کسی ایک کا ریکارڈ ٹوٹنا تھا، آخر میں ہوگن نے آندرے کا ناقابل شکست ریکارڈ چکنا چور کیا۔

5۔ انڈر ٹیکر بمقابلہ شان مائیکل، ریسل مینیا 26

فوٹو بشکریہ ڈبلیو ڈبلیو ای
فوٹو بشکریہ ڈبلیو ڈبلیو ای

یہ ان دونوں ریسلرز کا ایک سال بعد ریسل مینیا میں ہونے والا دوسرا مقابلہ تھا، جس میں شان مائیکل کا کیرئیر اور انڈرٹیکر کا ناقابل شکست ریکارڈ داﺅ پر لگا تھا۔ یہ میچ ریسلنگ کے شوقین افراد کے ذہن میں اب تک زندہ ہوگا جس کے آخر میں شان مائیکل کو شکست کھا کر ریٹائرمنٹ لینا پڑی تھی۔

4۔ برٹ ہارٹ بمقابلہ اسٹون کولڈ اسٹیو آسٹن، ریسل مینیا 13

فوٹو بشکریہ ڈبلیو ڈبلیو ای
فوٹو بشکریہ ڈبلیو ڈبلیو ای

ریسل مینیا 13 کے اس سب میشن میچ (کسی کو ہاتھ مار کر شکست کا اعلان کرنے پر مجبور کرنا) کا ہر لمحہ ڈرامائی موڑ سے بھرپور تھا اور دلچسپ بات یہ ہے کہ برٹ ہارٹ اس میدان کے اسپیلشسٹ تھے، یہی وجہ ہے کہ تمام تر مشکلات کے باوجود وہ کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

3۔ اسٹون کولڈ بمقابلہ دی راک، ریسل مینیا 17

فوٹو بشکریہ ڈبلیو ڈبلیو ای
فوٹو بشکریہ ڈبلیو ڈبلیو ای

ڈبلیو ڈبلیو ای کے دو مقبول ترین ریسلرز کا ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپیئن شپ کے حصول کے لیے نو ڈس کوالیفکیشن میں آمنا سامنا ہوا۔ آدھے گھنٹے تک جاری رہنے والے اس مقابلے میں ہر وہ چیز تھی جو ریسلنگ دیکھنے والوں کو پسند ہے اور آخر میں اسٹون کولڈ نے راک کو چت کرکے چیمپیئن شپ اپنے نام کی۔

2۔ رکی اسٹیم بوٹ بمقابلہ رینڈی سیوایج، ریسل مینیا 3

فوٹو بشکریہ ڈبلیو ڈبلیو ای
فوٹو بشکریہ ڈبلیو ڈبلیو ای

اس ریسل مینیا میں سب کی توجہ ہلک ہوگن اور آندرے دی جائنٹ کے درمیان مقابلے پر مرکوز تھی مگر حیرت انگیز طور پر انٹرکانٹی نینٹل چیمپیئن شپ کے لیے ہونے والا مقابلہ اس سے زیادہ زبردست ثابت ہوا۔ دونوں کے درمیان 15 منٹ تک ڈرامائی انداز میں مقابلہ ہوتا رہا اور دیکھنے والے ہر ایک لمحے سے محظوظ ہوئے، آخر میں اسٹیم بوٹ نے ٹائٹل جیت لیا۔

1۔ انڈر ٹیکر بمقابلہ شان مائیکل، ریسل مینیا 25

فوٹو بشکریہ ڈبلیو ڈبلیو ای
فوٹو بشکریہ ڈبلیو ڈبلیو ای

یہ ریسل مینیا کا ہر دور کا سب سے بہترین میچ قرار دیا گیا ہے، اس میچ کے ہر لمحے میں ایسا لگا کہ شان مائیکل انڈر ٹیکر کو شکست دے کر ان کا ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ ختم کردیں گے مگر آخر میں یہ انڈرٹیکر کے ہی نام رہا، جس میں ان دونوں عظیم ریسلرز نے کامیابی کے حصول کے لیے اپنی ہر ممکن کوشش کی جس نے دیکھنے والوں کو متاثر کیا۔

تبصرے (0) بند ہیں