ہندوؤں کے مذہبی تہوار ہولی کو 'رنگوں کا تہوار' بھی کہا جاتا ہے، ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے افراد اپنے دوست اور احباب کو مختلف رنگ لگا کر اس دن کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

سرخ، پیلے، نیلے اور سبز جیسے خوبصورت رنگوں کا یہ تہوار بچوں اور بڑوں سب کا پسندیدہ تہوار ہے۔

2 روز پر مشتمل ہولی کے تہوار کو ہندو برادری کے افراد ہر سال فروری اور مارچ کے درمیان کی تاریخوں میں مناتے اور ہندو کیلنڈر کے مطابق چاند کے مکمل ہونے پر اس تہوار کا آغاز کیا جاتا ہے۔

تہوار کا آغاز ایک رات قبل آگ جلا کر کیا جاتا ہے، ہندو برادری کا ماننا ہے کہ وہ اس آگ میں اپنی تمام برائیوں کو جلا کر ختم کرتے ہیں.

اگلے روز موسم بہار کی آمد اور نئی فصل کی آنے کی خوشی میں ہولی کا تہوار منایا جاتا ہے اور رنگوں سے کھیلا جاتا ہے۔

ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کے مطابق وہ اس روز اپنے چاہنے والوں کے گھر بھی جاتے اور اس دن کی مبارکباد دیتے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ہولی کھیلتے وقت زیادہ تر افراد سفید رنگ کے لباس کا انتخاب کرتے ہیں۔

پاکستان میں بھی ہندو برادری اس تہوار کو بڑے جوش و خروش سے منا رہی ہے۔

لوگوں کے مطابق یہ تہوار محبت کے فروغ اور نئے دوست بنانے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے — فوٹو/ اے پی پی

بھارت میں کوئی گلی یا محلہ ایسا نہیں ہوتا جہاں رنگوں کی برسات نہ ہو — فوٹو / اے ایف پی

ہولی کا تہوار بچے بھی بھر پور  انداز سے مناتے ہیں — فوٹو/ اے ایف پی

موسم بہار کی آمد اور نئی فصل کی آنے کی خوشی میں ہولی کا تہوار منایا جاتا ہے— فوٹو / اے ایف پی

پاکستان میں بھی ہندو برادری روایتی جوش و جذبے کے ساتھ ہولی کا تہوار منا رہی ہے — فوٹو/ اے ایف پی

ہندو برادری کے ہر عمر کے افراد ہی اس میں بھر پور حصہ لیتے ہیں  — فوٹو/ اے ایف پی

تہوار سے ایک رات قبل ہندو برادری آگ جلا کر جشن کا آغاز کرتی ہے — فوٹو/اے ایف پی

ہولی کے رنگوں میں رنگی لڑکیاں ایک ساتھ سیلفی لیتے نظر آئیں — فوٹو/ اے ایف پی

ہولی پر تمام ہندو گھروں میں خصوصی عبادات کا اہتمام کرتے ہیں — فوٹو/ اے ایف پی

لڑکے اور لڑکیاں جوش و خروش سے ہولی کھیلنے میں مصروف ہیں — فوٹو/ اے ایف پی

ڈھول کی تھاپ پررقص، رنگ برنگے غبارے اور پچکاریوں کے ذریعے ایک دوسرے پررنگ پھینکنا تہوار کا حصہ ہے — فوٹو/ اے ایف پی

ہولی کے موقع پر گلی محلوں میں لوگ ڈھول کی تھاپ پر دیوانہ وار رقص بھی کرتے ہیں — فوٹو / اے ایف پی

محبت کا پیغام عام کرنے والے اس تہوار میں ہر عمر اور طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوتے ہیں— فوٹو / اے ایف پی

ویڈیوز

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ہوا ڈھول بجانے کا مقابلہ
چاول کا چھوٹا سا دانہ اور کئی کمالات
آزاد کشمیر میں کشتی رانی سے موسم بہار کا آغاز
جہلم فیملی پارک میں پھولوں کی نمائش

تصاویر

خوابوں کی چادر اوڑھے حقیقت
’یوم پاکستان‘ کی شاندار پریڈ
پاکستان سے محبت کی 23 وجوہات
10خوشبوؤں کے حیرت انگیز طبی فوائد

تبصرے (0) بند ہیں