دنیا کی معمر ترین خاتون کی زندگی کا راز کیا ہے؟

18 اپريل 2017
— فوٹو بشکریہ لوپ جمیکا ڈاٹ کام
— فوٹو بشکریہ لوپ جمیکا ڈاٹ کام

جمیکا سے تعلق رکھنے والی 117 سالہ خاتون کو دنیا کی معمر ترین شخصیت کا اعزاز مل گیا ہے۔

وائلٹ براﺅن نامی خاتون کو یہ اعزاز اُس وقت حاصل ہوا جب 16 اپریل کو اٹلی سے تعلق رکھنے والی 117 سالہ خاتون ایما مورانو کا انتقال ہوا۔

ایما مورانو کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ آخری شخصیت تھی جن کی پیدائش 1800 کی دہائی میں ہوئی۔

وائلٹ براﺅن کی پیدائش 1900 میں ہوئی تھی اور وہ ایما مورانو سے چند ماہ ہی چھوٹی ہیں۔

جمیکا سے تعلق رکھنے والی اس خاتون نے ایک انٹرویو کے دوران اپنی لمبی عمر کا راز بتایا۔

انہوں نے کہا کہ کتاب انجیل میں دی گئی ایک ہدایت ان کی طویل العمری کا باعث ہے جس میں کہا گیا 'اپنے والدین کا احترام کرو گے تو تمہاری عمر لمبی ہوجائے گی'۔

وہ ہر چیز کھانے کی شوقین ہیں، بس چکن انہیں پسند نہیں۔

انہیں گھر والے 'آنٹی وی' کہتے ہیں جو ہر صبح اپنا بستر خود درست کرتی ہیں جبکہ مطالعہ کرنا اور ٹائپنگ اُن کے پسندیدہ مشاغل ہیں۔

ان کے بیٹے ہیرولڈ براﺅن کے مطابق وائلٹ کم غذا کا استعمال کرتی ہیں، جس میں چکن کبھی شامل نہیں ہوتا، وہ مچھلی اور مٹن کو پسند کرتی ہیں جبکہ گائے کے پائے بھی ان کی مرغوب غذا ہے، اسی طرح شکر قندی، چقندر، مالٹے اور آم بھی انہیں پسند ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں