شادی کا یہ اثر آپ کو دنگ کردے گا

19 اپريل 2017
یہ دلچسپ دعویٰ ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آیا— شٹر اسٹاک فوٹو
یہ دلچسپ دعویٰ ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آیا— شٹر اسٹاک فوٹو

کسی شادی شدہ جوڑے یا اپنے ہی شریک حیات کا تصور کریں تو ہوسکتا ہے کہ آپ کو محسوس ہو کہ دونوں میاں بیوی کے چہروں کے فیچرز میں کتنی مشابہت ہے۔

اب یہ چاہے اتفاق ہو یا آپ کا خیال لیکن اکثر شادی شدہ جوڑے کئی سال بعد دیکھنے میں ایک جیسے معلوم ہوتے ہیں۔

یہ دلچسپ دعویٰ ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آیا۔

تحقیق کے مطابق لوگ درحقیقت اپنے جیسے لوگوں کی جانب کشش محسوس کرتے ہے اور اکثر جوڑے شادی کے کئی سال بعد ایک جیسے لگنے لگتے ہیں۔

امریکا کی پنسلوانیا یونیورسٹی کی اس تحقیق کے دوران 800 سے زائد جوڑوں کے جینوم ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا تاکہ ان کے شجرہ نسب کے بارے میں جانا جاسکے۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ ان جوڑوں کے آباﺅ اجداد کا جینیاتی نظام لوگوں کے تصورات سے بھی زیادہ ایک دوسرے سے ملتا جلتا ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ یہ بات واضح نہیں کہ لوگ شادی کے لیے اپنی جیسی جسمانی مشابہت والے فرد کا انتخاب کیوں کرتے ہیں۔

اس سے قبل ایک تحقیق کے دوران نئے شادی شدہ جوڑوں کی تصاویر لی گئیں اور پھر 25 سال بعد ان کی فوٹوز لی گئیں۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ وقت گزرنے کے ساتھ یہ جوڑے ایک دوسرے کی نقل بن گئے اور محققین نے اسے خوش باش شادی کا نتیجہ قرار دیا جو حیران کن طور پر جوڑوں کی شکلوں کو ایک دوسرے سے ملا دیتا ہے۔

(یہ نئی تحقیق جریدے جرنل PLOS جینیٹکس میں شائع ہوئی)

تبصرے (0) بند ہیں