ویسے تو زچگی سمیت خواتین کی دیگر بیماریوں کے کئی سائنسی اور جدید ترین علاج بھی دریافت کیے جاچکے ہیں، تاہم اگر روز مرہ کے استعمال میں آنے والی اشیاء اور خوراک ہی بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں مدد فراہم کریں تو اس سے بڑی اور کیا نعمت ہوسکتی ہے۔

جس طرح مردوں کو اندرونی نظام کے باعث کئی بیماریاں لاحق ہوتی ہیں، اسی طرح خواتین کا اندرونی نظام بھی نہایت حساس ہے، جس میں تھوڑی سی بھی خرابی نہ صرف خود خاتون بلکہ ان کے آنے والے بچوں پر بھی اثرات مرتب کرسکتی ہے۔

خواتین کے بیضہ دانی میں موجود انڈے بھی اسی طرح حساس ہیں، جن میں بیماریوں کا نتیجہ پیدا ہونے والے بچوں پر اثرات کی صورت میں بھی نکل سکتا ہے۔

خواتین کی بیضہ دانی میں ہونے والی ’پولیسسٹک اووری سینڈروم‘ نامی بیماری بھی ایک ایسی خطرناک بیماری ہے، جس سے متاثرہ خاتون کی بیضہ دانی میں موجود ایک انڈہ ہر ماہ خراب ہوسکتا ہے۔

اس بیماری کو عام طور ’پی سی او ایس‘ کہا جاتا ہے، اس میں عورت کے انڈے متاثر ہوتے ہیں، جو بالآخر بانچھ پن جیسے اسباب پیدا کرتے ہیں، کبھی کبھار اس بیماری سے پیدا ہونے والے اثرات بچے پر بھی پڑتے ہیں، تاہم اس سے محفوظ رہنے کا کچھ گھریلو طریقے بھی ہیں۔

یہ بیماری صرف خواتین کے انڈوں میں ہی نہیں بلکہ چہرے پر بھی اثرات ڈالتی ہے، اس بیماری میں مبتلا خواتین کے چہرے پر مردوں کی طرح بال پیدا ہوجاتے ہیں، جو کبھی کبھار اتنے زیادہ ہوتے ہیں کہ ان کا علاج کروانا مشکل بن جاتا ہے۔

دنیا کے مختلف ممالک میں ہزاروں خواتین اس مرض میں لاحق ہیں، کئی خواتین ایسی بھی ہیں، جنہیں چہرے پر تھوڑے بہت بال تو ہیں لیکن انہیں پتہ نہیں ہوتا کہ ان کے چہرے پر بال کیوں ہیں؟َ۔

لیموں کا گرم پانی پئیں

لیموں کے عرق کے ساتھ گرم پانی پینا نہ صرف وزن کو کم کرتا ہے، بلکہ یہ پی سی او ایس کے جراثیم سے بھی محفوظ رکھتا ہے، لیموں میں شامل اجزاء خواتین کے اندرونی نظام کو ان اثرات سے پاک رکھتے ہیں۔

کاربوہائیڈریٹ غذا کھانے سے پرہیز کریں

کاربوہائیڈریٹ غذا سے مراد ایسی غذا جو نشاستہ دار ہو، مثلا تلے ہوئے آلو، چکنائی سے بھرپور کھانے، چاول اور تلے یا بھنے ہوئے کھانے سے پرہیز کریں، پھر چاہے وہ ہری سبزیاں ہی کیوں نہ ہوں۔

اناج سے تیار شدہ غذا کھائیں

اناج سے تیار شدہ غذا سے مراد گندم کی روٹی، بریڈ اور ایسی ہی دیگر غذائیں ہیں، جو نہ صرف آپ کے ہاضمے کے نظام کو بہتر کرتی ہیں، بلکہ یہ پی سی او ایس جیسے دیگر اثرات سے بھی محفوظ رکھتی ہیں۔

زیادہ سے زیادہ سبزیاں کھائیں

سبزیاں جتنی زیادہ کھائی جائیں اتنی ہی فائدہ مند ہیں، خواتین کو یومیہ بنیادوں پر کم سے کم ایک وقت سبزی کھانی چاہئیے، ہری اور تازہ سبزیوں کا زیادہ استعمال کئی بیماریوں کے اثرات سے محفوظ رکھتا ہے۔

ایکسرسائیز کو معمول بنائیں

ایکسر سائیز صحت مند زندگی کی ضمانت ہے، مگر پی سی او ایس سمیت دیگر اندرونی بیماریوں کے لیے یوگا اور وزن کو کم کرنے میں مدد فراہم کرنے والی ایکسرسائیز زیادہ فائدہ مند ہوتی ہیں، اس لیے ایکسر سائیز کو اپنا معمول بنالیں۔

تبصرے (0) بند ہیں