مستقبل کی مائیکرو سافٹ موبائل کیسی ہوں گی ؟

اپ ڈیٹ 04 مئ 2017
اسٹار وار میں پیش کیا گیا ہولوپروجیکٹر—فوٹو: اسٹار وارز
اسٹار وار میں پیش کیا گیا ہولوپروجیکٹر—فوٹو: اسٹار وارز

ریڈمنڈ: ویسے تو دنیا میں موجود جدید سے جدید ٹیکنالوجی کے موبائل فونز بھلے ہی استعمال میں مختلف ہوں، مگر تمام کے تمام دکھنے میں تقریبا ایک جیسی ہی ہیں۔

مگر یہ ممکن ہے کہ مستقبل میں موبائل اس طرح نہ ہوں جس طرح آج کل کے موبائل فونز ہیں؟ تو پھر کس طرح کی موبائل فونز ہوں گے۔

ویسے تو فیس بک کے بانی مارک زکر برگ بھی اعلان کرچکے ہیں کو ان کی کمپنی 2020 تک موبائل کی ایک نئی قسم متعارف کروائے گی، جو آج کل کے موبائل فونز کی طرح نہیں ہوں گی۔

فیس بک کے بعد اب مائیکرو سافٹ نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ مستقبل میں ایسے موبائل فونز متعارف کرائیں گے، جو دکھنے میں ممکنہ طور پر آج کل کے موبائل فونز جیسی نہ ہوں، مگر استعمال میں ان سے بہتر اور تیز ہوں گی۔

مائیکرو سافٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او) ساتیہ نادیلا نے نشریاتی ادارے مارکیٹ پلیس سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی کمپنی مستقبل میں ایسے موبائل فونز متعارف کروائے گی، جو انسانی سوچ کو تبدیل کردیں گی۔

بھارتی نژاد امریکی ساتیہ نادیلا نے نشریاتی ادارے کو دئیے گئے خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ ممکنہ طور پر مستقبل میں ہولوپروجیکٹر اور ہولوگرام جیسی موبائل فونز بنائی جائیں گی۔

ساتیہ نادیلا نے مثال دیتے ہوئے بتایا کہ جس طرح مائیکروسافٹ نے سرفیس پرو لیپ ٹاپ متعارف کروایا تھا، اسی طرح وہ مستقبل میں منفرد موبائل فونز متعارف کرائیں گے۔

انہوں نے مائیکرو سافٹ لومیا 950 اور لومیا ایکس ایل 950 کی مثالیں بھی دیں، اور کہا کہ کمپنی نے یہ ڈیوائسز اس وقت پیش کیے جب لوگوں نے ان سے متعلق ایسا سوچا ہی نہ تھا۔

مائیکرو سافٹ کے سی ای او نے بتایا کہ کمپنی اسٹار وارز اور ٹی وی سیریل کنٹینم میں پیش کیے گئے خیالات و آلات کو نظر میں رکھ کر انتہائی سخت سیکیورٹی کے حامل آلات تیار کرے گی، استعمال میں آسان اور منفرد ہوں گے۔

تبصرے (0) بند ہیں