شاہ رخ خان کے انتقال کی جھوٹی خبر وائرل

اپ ڈیٹ 02 جون 2017
بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان — فوٹو/ رائٹرز
بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان — فوٹو/ رائٹرز

بولی وڈ میں کنگ خان کے نام سے مشہور اداکار شاہ رخ خان کے انتقال کی خبریں گزشتہ روز سے میڈیا پر گردش کر رہی تھیں، تاہم 51 سالہ اداکار کی ٹیم کے مطابق وہ بالکل خیریت سے ہیں۔

انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق یورپی نیوز نیٹ ورک نے شاہ رخ خان کے انتقال کی بریکنگ نیوز نشر کی، جس کے بعد ان کے مداحوں میں ہلچل مچ گئی۔

یورپی نیوز نیٹ ورک کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ شاہ رخ خان دیگر 7 لوگوں کے ہمراہ ایک نجی طیارے سے سفر کررہے تھے جس کے گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں اداکار بھی ہلاک ہوگئے۔

مزید پڑھیں: 'اپنی موت کی خبروں کو مذاق سمجھا'

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ شاہ رخ خان کسی میٹنگ میں شرکت کی غرض سے پیرس جارہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا۔

شاہ رخ خان کے انتقال کی خبر وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں نے اداکار کے لیے پیغامات بھیجنا شروع کردیئے۔

تاہم بعدازاں جب شاہ رخ خان کی ٹیم سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ اداکار اس وقت ممبئی میں بالکل خیریت سے ہیں اور اپنی اگلی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

خیال رہے کہ ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا جب کسی نامور اداکار کے انتقال کی جھوٹی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہوں، اس سے قبل فریدہ جلال، دلیپ کمار اور ششی کپور کی ہلاکت کی بےبنیاد خبریں بھی میڈیا کی سرخیوں کی زینت بن چکی ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں