دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی فاسٹ فوڈ، پیزا، برگر اور سینڈوچ کھانے کا رواج بڑھتا جا رہا ہے۔

پاکستان بھر میں جہاں سینڈوچ برگر اور پیزا اسپاٹ پر دستیاب ہوتے ہیں، وہیں سینڈوچ بیکری اور عام جنرل اسٹورز بھی دستیاب ہوتے ہیں۔

اس کا ایک سبب یہ بھی ہے کہ سینڈوچ کو تیار کرنا نہایت آسان ہوتا ہے۔

آپ نے سینڈوچ کی کئی اقسام کھائی ہوں گی، لیکن یقینا آپ نے فروٹ سینڈوچ نہیں کھایا ہوگا، کیوں کہ سینڈوچ کی یہ قسم پاکستان میں کم بنتی ہے۔

جاپان کے بعد چین، یورپ، امریکا اور مشرق وسطیٰ میں مقبولیت حاصل کرنے کے بعد فروٹ سینڈوچ دیگر ممالک میں بھی تیار ہونے لگا ہے۔

فروٹ سینڈوچ کو تیار کرنا نہایت ہی آسان ہے۔

اجزاء

سفید باریک نرم سلائسز 8 عدد

کریم گاڑھی 250 ملی گرام

چینی 3 چائے کے چمچ

اسٹرابیری 8 عدد

کیلے 4 عدد

چیکو 4 عدد

نوٹ۔ ( فروٹ پنی پسند سے جو بھی ڈالنا چاہیں، لیکن خیال رہے کہ تمام فروٹ سافٹ ہونے چاہئیے)

ترکیب

—فوٹو: ککنگ 101
—فوٹو: ککنگ 101

پہلے چینی کو کریم کے ساتھ مکس کریں، اگر الیکٹرک مکسچر ہے تو عمدہ ورنہ اس وقت تک مکس کریں جب تک وہ گاڑھی نہیں ہوجاتی۔

تمام فروٹس کو صاف کرکے چھوٹے چھوٹے ٹکڑیں کرلیں، جو سلائس کے 4 سیٹس میں آجائیں۔

پہلے ایک سلائس کے اوپر کریم کی تہ بنالیں۔

کریم کی تہ کے اوپر فروٹس کے ٹکڑوں کو ترتیب سے سجائیں، اور ہلکا سا دبائیں۔

اس سلائس کے اوپر ایک اور سلائس رکھیں، اور انہیں فولڈ کردیں، سلائسز کے سائیڈ میں بھی تھوڑی سی کریم لگائیں۔

تمام سلائسز کو پلاسٹک میں بند کرکے کچھ دیر کے لیے فریج میں رکھیں، تاکہ وہ آپس میں مل جائیں۔

سلائسز کو نکال کر سائیڈ سے ہلکا سا کاٹ کر انہیں سینڈوچ کی طرچ چکور بنالیں۔

چاہیں تو کیچ اپ کے ساتھ نوش فرمائیں، چاہیں تو سادہ فروٹ سینڈوچ کا مزہ لیں۔

تبصرے (0) بند ہیں