امجد صابری کی یادیں آج بھی زندہ

اپ ڈیٹ 22 جون 2017

پاکستانی عوام کے لیے 22 جون 2016 کا دن کسی سیاہ دن سے کم نہ تھا جب ملک کے نامور قوال امجد صابری پر کراچی کے علاقے لیاقت آباد نمبر 10 میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے حملہ کیا۔

اس حملے کے نتیجے میں قوال کو گولیاں لگیں جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گئے۔

39 سالہ امجد صابری معروف قوال صابری گھرانے سے تعلق رکھتے تھے اور غلام فرید صابری کے صاحبزادے تھے۔

مقبول صابری اور غلام فرید صابری نے دیا بھر میں قوالی کو متعارف کرایا تھا اور عارفانہ کلام میں نمایاں مقام حاصل کیا۔

اسی گھرانے میں امجد صابری 23 دسمبر 1976 کو پیدا ہوئے اور 1988 میں فنی سفر کا آغاز کیا اور اپنے والد کی مشہور زمانہ قوالی تاجدار حرم کو یوں پیش کیا کہ سننے والے جھوم گئے۔

امجد صابری اپنی بہترین آواز اور انفرادیت کی وجہ سے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرنے میں کامیاب رہے اور ہندوستان میں بھی لوگ ان کے قوالیوں کے دیوانے ہوئے۔

امجد صابری نے قوالی کے شعبے کو عوام میں مقبول بنانے کے لیے اس میں نت نئے تجربات کیے اور اسے جدت کے ساتھ پیش کیا۔

ان کی چند مشہور قوالیوں میں سے ایک تو ان کے والد اور چاچا مقبول صابری کی قوالی 'تاجدار حرم' کو دوبارہ نئے انداز سے پیش کرنا تھا جسے بہت مقبولیت حاصل ہوئی۔

امجد صابری کی زندگی میں لی گئی چند یادگار تصاویر ان کے مداحوں کے لیے یہاں جمع کی گئیں ہیں۔

امجد صابری کی اپنے والد غلام فرید کے ساتھ یادگار تصویر — فوٹو بشکریہ/ امجد صابری ڈاٹ نیٹ
امجد صابری کی اپنے والد غلام فرید کے ساتھ یادگار تصویر — فوٹو بشکریہ/ امجد صابری ڈاٹ نیٹ
امجد صابری اور نادیہ صابری کی شادی 2002 میں ہوئی— فوٹو/ ٹوئٹر
امجد صابری اور نادیہ صابری کی شادی 2002 میں ہوئی— فوٹو/ ٹوئٹر
امجد صابری نے اپنی شاندار کارکردگی سے دنیا بھر میں نام کمایا، بولی وڈ اداکارہ جوہی چاولا نے بھی انہیں بہترین کام پر ایوارڈ پیش کیا — فوٹو/ فائل
امجد صابری نے اپنی شاندار کارکردگی سے دنیا بھر میں نام کمایا، بولی وڈ اداکارہ جوہی چاولا نے بھی انہیں بہترین کام پر ایوارڈ پیش کیا — فوٹو/ فائل
انہیں صرف پاکستان میں ہی نہیں دنیا بھر میں پسند کیا گیا، بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان بھی ان کے مداحوں میں سے ایک تھے — فوٹو/ فائل
انہیں صرف پاکستان میں ہی نہیں دنیا بھر میں پسند کیا گیا، بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان بھی ان کے مداحوں میں سے ایک تھے — فوٹو/ فائل
امجد صابری نے اپنے والد اور چاچا کی مقبول قوالی ’تاجدار حرم‘ کو نئے انداز میں پیش کیا جسے بےحد پسند بھی کیا گیا — فوٹو/ یوٹیوب
امجد صابری نے اپنے والد اور چاچا کی مقبول قوالی ’تاجدار حرم‘ کو نئے انداز میں پیش کیا جسے بےحد پسند بھی کیا گیا — فوٹو/ یوٹیوب
امجد صابری نے اپنے کیریئر کے ایک موقع پر ہندوستان کا دورہ کیا تو بولی وڈ اداکار گلشن گروور نے بھی ان سے ملاقات کی — فوٹو/ فائل
امجد صابری نے اپنے کیریئر کے ایک موقع پر ہندوستان کا دورہ کیا تو بولی وڈ اداکار گلشن گروور نے بھی ان سے ملاقات کی — فوٹو/ فائل
امجد صابری نے متعدد ہندی فلموں کیلئے بھی قوالیاں ریکارڈ کرائی تھیں — فوٹو/ فائل
امجد صابری نے متعدد ہندی فلموں کیلئے بھی قوالیاں ریکارڈ کرائی تھیں — فوٹو/ فائل
امجد صابری نے  1988 میں فنی سفر کا آغاز کیا — فوٹو بشکریہ/ شاہ زیب عارف شیخ
امجد صابری نے 1988 میں فنی سفر کا آغاز کیا — فوٹو بشکریہ/ شاہ زیب عارف شیخ
مجدد اور عون اپنے والد امجدصابری کی تصویر کے ساتھ موجود ہیں — فوٹو بشکریہ/ وائٹ اسٹار
مجدد اور عون اپنے والد امجدصابری کی تصویر کے ساتھ موجود ہیں — فوٹو بشکریہ/ وائٹ اسٹار