فیس بک پر ہوتے ہیں 4 اقسام کے لوگ

13 جولائ 2017
— کریٹیو کامنز فوٹو
— کریٹیو کامنز فوٹو

اگر آپ اپنا بہت زیادہ وقت فیس بک پر گزارتے ہیں تو آپ تنہا نہیں بلکہ دنیا بھر میں 1.28 ارب افراد اس سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر روزانہ جانا پسند کرتے ہیں۔

آپ کے پاس ممکنہ طور پر فیس بک پر جانے کے لیے کئی اچھی وجوہات ہوں گی جن میں شیئرنگ بھی شامل ہے۔

مگر ایک امریکی تحقیق کے مطابق اس سماجی رابطے کی ویب سائٹ استعمال کرنے والے صارفین درحقیقت بنیادی طور پر چار اقسام کے ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں : فیس بک کے سامنے آپ کا کوئی راز چھپا نہیں

برگھم ینگ یونیورسٹی کی اس تحقیق میں جاننے کی کوشش کی گئی کہ آخر یہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم دنیا پر کیوں چھاتا جارہا ہے اور لوگ کیوں اپنی زندگیاں ڈسپلے کرنے کے خواہشمند ہیں۔

تو محققین نے 48 وجوہات دریافت کیں جن کے لیے لوگ اس سائٹ کا رخ کرتے ہیں جبکہ یہ بھی بتایا گیا کہ فیس بک کو استعمال کرنے کا طریقہ صارف کو چار میں سے کسی ایک قسم کا صارف بناتا ہے۔

تعلقات بنانے والا

ایسے صارفن جو اپنی پوسٹس کے ساتھ دیگر کی پوسٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہیں، وہ درحقیقت ورچوئل دنیا سے باہر تعلق کو بڑھانے کے خواہشمند ہوتے ہیں، وہ اسے اپنی حقیقی زندگی کے ایک اضافے کے طور پر استعمال کرتے ہیں، خاندان اور دوستوں کے ساتھ قربت کے لیے انہیں یہ ذریعہ پسند آتا ہے۔

ٹاﺅن کرئیر

ایسے افراد کو پوسٹس، فوٹوز اور دیگر تفصیلات شیئر کرنے میں کچھ زیادہ دلچسپی نہیں ہوتی بلکہ وہ فیس بک کو دیگر افراد کی معلومات کے حصول کے لیے استعمال کرتے ہیں تاکہ وہ جان سکیں خبروں میں کیا چل رہا ہے یا لوگوں کی روزمرہ زندگیاں کیسی ہیں یا گزر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : فیس بک کے 9 بہترین مگر گمنام فیچرز

سیلفیز

اس طرح کے صرفین کے لیے ذاتی تشہیر ہی اولین ترجیح ہوتی ہے، وہ تصاویر، ویڈیوز اور ٹیکسٹ وغیرہ پوسٹ کرتے ہیں جس کا مقصد لوگوں کی توجہ حاصل کرنا ہوتا ہے۔ ایسے افراد کو زیادہ سے زیادہ لائیکس کے نوٹیفکیشن بہت پسند ہوتے ہیں اور انہیں لگتا ہے کہ اس سے ان کے دوست انہیں زیادہ پسند کرنے لگے ہیں۔

ونڈوز شاپرز

ایسے افراد میں احساس ذمہ داری کا فہم پایا جاتا ہے تاہم وہ دیگر صارفین کی زندگیوں میں نہیں جھانکتے، بلکہ ان کی سرگرمیوں کو جاننے اور اس پر عمل کرنے کے خواہشمند ہوتے ہیں۔

اور ہاں محققین نے یہ بھی دریافت کیا کہ متعدد صارفین ایسے ہوتے ہیں جو ایک سے زیادہ کیٹیگریز کا حصہ ہوتے ہیں، جیسے کچھ صارف کسی حد تک سیلفی کیٹیگری سے جڑے ہوتے ہیں مگر تعلقات بنانے والے بھی ہوتے ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں