برطانیہ کے نشریاتی ادارے میں مرد و خواتین کی تنخواہوں میں بہت بڑا فرق سامنے آنے پر اسے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ریڈیو، ٹی وی اور آن لائن صحافت سمیت کئی خدمات فراہم کرنے والے برٹش براڈکاسٹنگ کارپوریشن (بی بی سی) کی جانب سے سال 2017-2016 کی رپورٹ جاری کی گئی، جس میں مرد و خواتین کی تنخواہوں میں نمایاں فرق سامنے آیا۔

رپورٹ میں ادارے کے تمام شعبوں کی کارکردگی مقاصد، بجٹ، منصوبوں اور بہتریوں سے متعلق بتایا گیا۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ کس عہدے پر بیٹھا کون سا ملازم کتنی تنخواہ بٹور رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فیس بک پر ملازمین میں جنسی تفریق کے الزامات

رپورٹ میں ملازمین کی الگ الگ کیٹیگریز بنائی گئیں ہیں، سب سے زیادہ تنخواہ لینے والے 96 ملازمین میں زیادہ تر مرد ملازمین شامل ہیں، جنہوں نے خواتین کی مقابلے 3 گنا سے زائد تنخواہ لی۔

سب سے زیادہ تنخواہ کرس ایونس لیتے ہیں—فائل فوٹو
سب سے زیادہ تنخواہ کرس ایونس لیتے ہیں—فائل فوٹو

مرد و خواتین کی تنخواہوں میں فرق سامنے آنے کے بعد بی بی سی کو کئی نشریاتی اداروں نے تنقید کا نشانہ بنایا، ساتھ ہی اس عمل کو جنسی تفریق کا نام دیا گیا۔

مزید پڑھیں: مرد سے 'کمتر' عورت

بی بی سی فاؤنڈیشن کے مختلف نشریاتی اداروں نے خود بھی اپنے ادارے کی رپورٹ شائع کی، جس میں مرد و خواتین کی تنخواہوں میں فرق کو بیان کیا گیا۔

بی بی سی کی سالانہ رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ تنخواہ لینے والے 96 اسٹارز میں ’کرس ایونس‘ ’گیری لنیکر‘ ’جیریمی وائن‘ ’جوہن ہمپھیئرز‘ ’ہؤ ایڈورڈز‘ ’کلاڈیا ونکلمین‘ اور ’اسٹیفن نولن‘ سمیت دیگر ملازمین شامل ہیں۔

گیری لنیکر دوسرے نمبر پر ہیں—فائل فوٹو
گیری لنیکر دوسرے نمبر پر ہیں—فائل فوٹو

حیران کن طور پر سب سے زیادہ تنخواہ لینے والے پہلے 8 ملازمین میں ایک بھی خاتون شامل نہیں، تاہم پہلے 10 ملازمین میں ایک خاتون شامل ہے۔

خواتین میں سب سے زیادہ تنخواہ لینی والی بی بی سی کی میزبان 45 سالہ کلاڈیا ونکلمین ہیں، جو 4 لاکھ 50 ہزار سے 5 لاکھ یورو کے درمیان تنخواہ لیتی ہیں، بڑی تنخواہ لینے والے ملازمین میں ان کا نواں نمبر ہے۔

بی بی سی کے سب سے زیادہ کمانے والے پہلے 10 ملازمین میں سے 51 سالہ میزبان کرس ایونس پہلے نمبر پر ہیں، جو 22 لاکھ سے 22 لاکھ 50 ہزار یورو کے قریب کماتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہائے ری عورت
خواتین میں سب سے زیادہ تنخواہ کلاڈیا ونکلمین وصول کرتی ہیں—فائل فوٹو
خواتین میں سب سے زیادہ تنخواہ کلاڈیا ونکلمین وصول کرتی ہیں—فائل فوٹو

دوسرے نمبر پر تنخواہ لینے والے گیری لنیکر ہیں، جو 17 لاکھ 50 ہزار سے 17 لاکھ 99 ہزار یورو کماتے ہیں، تیسرے نمبر پر گراہم نوروٹن ہیں، جو 8 لاکھ 50 ہزار سے 8 لاکھ 99 ہزار یورو سے زائد تنخواہ لیتے ہیں۔

بی بی سی کی رپورٹ میں ریڈیو، ٹی وی، نیوز اور انٹرٹینمینٹ کے پروگرامات سمیت تمام ملازمین کی تنخواہوں کا ڈیٹا جاری کیا گیا۔

رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ تنخواہوں کی تفریق صرف مرد و خواتین تک محدود نہیں، بلکہ یہ فرق مذہب، رنگ و نسل اورعلاقیت تک پھیلا ہوا ہے۔

رنگ و نسل کی کیٹیگری میں خواتین میں سب سے زیادہ تنخواہ مشال حسین لیتی ہیں—فائل فوٹو
رنگ و نسل کی کیٹیگری میں خواتین میں سب سے زیادہ تنخواہ مشال حسین لیتی ہیں—فائل فوٹو

رپورٹ میں جاری اعداد و شمار سے گورے اور سیاہ فام افراد سمیت ایشیائی اور یورپی و امریکی نژاد افراد کی تنخواہوں میں بھی نمایاں فرق ظاہر ہوتا ہے۔

علاقیت، رنگ و نسل اور مذہب کی کیٹیگری میں سب سے زیادہ تنخواہیں لینے والے پہلے 3 افراد کا تعلق یورپ سے ہے، جن میں سے ایک فرانس جب کہ 2 کا تعلق برطانیہ سے ہے، اس کیٹیگری میں شامل تینوں مردوں میں صرف ایک سیاہ فام برطانوی ہے۔

اسی کیٹیگری میں خواتین کی فہرست میں شامل برطانوی مسلمان خاتون میزبان مشال حسین ہیں، جن کی تنخواہ 2 لاکھ سے ڈھائی لاکھ یورو ہے۔

رنگ و نسل کی کیٹیگری میں مردوں میں سب سے زیادہ تنخواہ جورج الاگیاہ لیتے ہیں—فائل فوٹو
رنگ و نسل کی کیٹیگری میں مردوں میں سب سے زیادہ تنخواہ جورج الاگیاہ لیتے ہیں—فائل فوٹو

تبصرے (0) بند ہیں