پاکستان کے ’دل‘ لاہور پر دہشت گردوں کا وار

24 جولائ 2017

صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے فیروز پور روڈ پر واقع ارفع کریم ٹاور کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 9 پولیس اہلکاروں سمیت 20 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔

سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) عمران اعوان کا کہنا تھا کہ علاقے میں انسداد تجاوزات کی مہم جاری تھی اور اس کے لیے علاقے میں پہلے سے پولیس تعینات تھی۔

حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے قبول کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اس نے پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنانے کے لیے ’موٹرسائیکل بم‘ استعمال کیا۔

تاہم ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکا خودکش تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ خودکش بمبار نے دھماکے میں پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے لاہور دھماکے کی مذمت کی اور زخمیوں کو بہترین علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی لاہور دھماکے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

زخمیوں کو لاہور کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا — فوٹو: اے ایف پی

دھماکے میں 3 موٹر سائیکلوں اور ایک کار کو بھی نقصان پہنچا — فوٹو: اے ایف پی

پاک فوج اور پنجاب رینجرز کے دستے بھی لاہور میں دھماکے کی جگہ پر پہنچے — فوٹو: اے ایف پی

جاں بحق ہونے والوں میں 9 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں — فوٹو: اے ایف پی

زخمیوں کو ہسپتالوں میں علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں — فوٹو: اے ایف پی

دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین غم سے نڈھال نظر آئے — فوٹو: اے پی

پاک فوج اور پنجاب رینجرز کے دستے بھی لاہور میں دھماکے کی جگہ پر پہنچے — فوٹو: پی پی آئی

دھماکے کے وقت علاقے میں انسداد تجاوزات کی مہم جاری تھی — فوٹو: پی پی آئی

دھماکے میں 3 موٹر سائیکلوں اور ایک کار کو بھی نقصان پہنچا — فوٹو: پی پی آئی