پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز کاروباری سیشن کا اختتام تقریباً گزشتہ روز کی سطح پر ہوا اور ’کے ایس ای 100 انڈیکس‘ 9.5 پوائنٹس کمی کے بعد 45 ہزار 908 پوائنٹس کی سطح پر رہا۔

کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی 100 انڈیکس دن کی بلند ترین سطح 46 ہزار 107 پوائنٹس کی سطح پر گیا، تاہم پھر ایک موقع پر 45 ہزار 858 پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی آیا اور دن بھر اس میں اتار چڑھاؤ جاری رہا۔

کاروباری سرگرمی میں ٹیکسٹائل کا شعبہ سب سے نمایاں رہا جس میں 2 کروڑ 74 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔

مزید پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ میں محدود سرگرمی،100 انڈیکس میں 389 پوائنٹس کا اضافہ

ہنڈریڈ انڈیکس کی کمپنیوں میں مجموعی طور پر 6 کروڑ 68 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا، جن کی مالیت 5 ارب 6 کروڑ روپے رہی۔

تمام انڈیکس میں مجموعی طور پر 365 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں سے 137 کی قدر میں اضافہ، 209 کے بھاؤ میں کمی اور 19 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں