’مرد ذہنی طور پر عورتوں سے کمزور‘

بولی وڈ اداکار اکشے کمار —۔ فائل فوٹو
بولی وڈ اداکار اکشے کمار —۔ فائل فوٹو

بولی وڈ میں کھلاڑی کے نام سے مشہور اداکار اکشے کمار اکثر و بیشتر خواتین کے حقوق پر بات کرتے نظر آتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ باصلاحیت خواتین معاشرے میں آگے بڑھیں۔

ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق اکشے کمار نے اپنی آنے والی فلم 'ٹوائلٹ ایک پریم کھتا‘ کی تشہیر کے لیے منعقدہ ایک تقریب میں خواتین کو آگے بڑھانے اور ان کے حقوق پر بات کی۔

مزید پڑھیں: رفع حاجت کے مسئلے پراکشے کمار کی فلم کا ٹریلر جاری

ایک ایسے معاشرے میں جہاں ہمیشہ مردوں کو خواتین سے زیادہ طاقتور مانا جاتا ہے، وہاں اکشے کمار نے کہا کہ مرد بھلے ہی جسمانی طور پر خواتین سے طاقتور ہوں لیکن ذہنی طور پر وہ ان سے کافی کمزور ہیں۔

اکشے کمار کا کہنا تھا، ’جب بھی کسی گھر میں کوئی مشکل آئے تو ہمیشہ ایک خاتون ہی سب کو سنبھال لیتی ہیں اور اکھٹا رکھتی ہیں، تاہم ایسی صورتحال میں مرد کمزور پڑ جاتے ہیں‘۔

یہ بھی پڑھیں: اکشے اپنے جوتوں کی بدبو سے پریشان

اداکار نے مزید کہا کہ ’زیادہ تر مردوں کے خودکشی کرنے کی خبریں سامنے آتی ہیں، اس کی وجہ یہی ہے کہ وہ سوچ میں اور فیصلہ لینے میں خواتین سے کمزور ہیں‘۔

خیال رہے کہ اکشے کمار کی فلم ’نام شبانہ‘ بھی باصلاحیت خواتین پر مبنی فلم تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ’ٹوائلٹ‘ کا تذکرہ سُن کر نریندر مودی مسکرا دیئے

45 سالہ اکشے کمار کی فلم ’ٹوائلٹ ایک پریم کھتا‘ ہندوستان میں ٹوائلٹس کی کمی اور صحت اور صفائی سے متعلق مسائل پر مبنی ہے، اس فلم میں اکشے کمار کے ساتھ بھومی پڈنیکر مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

فلم رواں ماہ 11 تاریخ کو ریلیز کی جائے گی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں