بولی وڈ کی نئی فلموں میں پرانے گانوں کو ریمکس کرکے پیش کرنا کوئی نئی بات نہیں، اور یہ سلسلہ اجے دیوگن اورعمران ہاشمی کی آنے والی فلم ’بادشاہو‘ میں بھی برقرار رکھا گیا ہے۔

پولیٹیکل تھرلر ڈرامہ فلم بادشاہو کو تو یکم ستمبر کو ریلیز کیا جائے گا، تاہم اب اس فلم کا تیسرا گانا ریلیز کیا گیا ہے۔

عمران ہاشمی اور ایشا گپتا پر فلمائے گئے گانے کے بول ہیں ’سوچا ہے کہ دوں تمہیں یا چپ رہوں‘، خیال رہے کہ یہ گانا 1975 کی بولی وڈ فلم ’دیوار‘ سے لیا گیا۔

بادشاہو میں 40 سال پرانے گانے کو ریمکس کرکے پیش کیا گیا ہے، تاہم حالیہ سالوں میں ریلیز کیے گئے ریمکس گانوں کے مقابلے اسے کچھ منفرد بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جب اجے دیوگن اسٹنٹ کرتے ہوئے مرتے مرتے بچے

گانے کو ریلیز کیے جانے کے چند گھنٹے بعد ہی اسے 17 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے، گانے کی موسیقی دھیمی رکھی گئی ہے، جس سے گانے کی پرانی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ نیا پن بھی آیا ہے۔

اس سے قبل بادشاہو فلم کا آئٹم سانگ ’پیا مورے‘ اور ’رشک قمر‘ بھی جاری کیا جا چکا ہے، آئٹم سانگ میں سنی لیونی کے ساتھ عمران ہاشمی کو دکھایا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: رشک قمر کے بعد ’بادشاہو‘کا پیا مورے گانا ریلیز

فلم میں راحت فتح علی خان کی آواز میں شامل استاد نصرت فتح علی خان کے گانے ’رشک قمر‘ کو بھی جدید طرز پر فلم کا حصہ بنایا گیا ہے، اس گانے میں اجے دیوگن اور ایلینا ڈیسوزا کو دکھایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ بادشاہو کی کہانی ہندوستان میں 1975 میں لگائی گئی ایمرجنسی اور سیاسی مسائل پر مبنی ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں