بھارتی کرکٹرز ویرات کوہلی، یووراج سنگھ اور شیکھر دھون کی جانب سے ایک معصوم بچی پر کسی خاتون کی جانب سے تشدد کیے جانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

بچی پر تشدد کی ویڈیو کو سب سے پہلے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے شیئر کیا، جس کے بعد اس ویڈیو کو یوراج سنگھ اور شیکھر دھون نے بھی شیئر کیا۔

انتہائی معصوم بچی کی اس رلانے والی ویڈیو کو دیگر اعلیٰ شخصیات اور عام بھارتی افراد کی جانب سے بھی شیئر کیا گیا۔

مختصر ویڈیو میں 3 سے 4 سال کی بچی کو روتے ہوئے کسی خاتون کو ریاضی کا ہوم ورک سناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لڑکی کو تشدد کرکے قتل کرنے کی ویڈیو فیس بک پر نشر

بچی مسلسل روتے ہوئے ریاضی کے ہندسوں کو ترتیب وار پڑھنے کی کوشش کرتے ہوئے بار بار یہ کہتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں کہ ’مجھے پیار سے پڑھاؤ‘۔

ایک سے 5 تک ریاضی کے ہندسے روکر سنانے والی بچی خاتون کو بار بار یہ کہتی ہیں کہ انہیں مارا نہیں جائے، بلکہ پیار سے پڑھایا جائے۔

ویڈیو ختم ہونے سے چند لمحے قبل بچی خوف اور تشدد کے ڈر کے باعث ریاضی کے 2 کے ہندسے کو ٹھیک سے پہچان نہیں پاتیں، اور بار بار ایک سے پانچ تک تمام ہندسوں کا تلفظ ادا کر کہ تشدد سے بچنے کی کوشش بھی کرتی ہے۔

مگر خاتون ویڈیو کے ختم ہونے کے آخری لمحات سے قبل بچی کو ایک اور تھپڑ رسید کردیتی ہیں۔

مزید پڑھیں: ہندوستان میں خاتون پر تشدد، بال کاٹ دیے گئے

ویڈیو میں بچی خوف اور ڈر کے مارے ہندسے کو ٹھیک سے نہ پہنچان پانے کے بعد یہ بھی کہتی ہیں کہ ’یہ کچھ بھی نہیں‘ یہ 2 ہیں‘ ’یہ پانچ ہیں‘ لیکن خاتون کوئی رکھ رکھاؤ کیے بغیر بچی کو تھپڑ مار دیتی ہیں۔

ویڈیو دیکھ کرمعلوم ہوتا ہے کہ بچی کو ویڈیو ریکارڈ کرنے سے پہلے بھی تشدد کا نشانہ بناکرخوفزدہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: جذباتی تشدد کو جسمانی تشدد جتنی اہمیت دیں

ویڈیو میں خاتون کا چہرہ نہیں دکھایا گیا، اور نہ ہی شیئر کردہ ویڈیو میں خاتون اور بچی کا واضح تعلق بتایا گیا ہے، لیکن کرکٹرز کی جانب سے ویڈیو کو شیئر کیے جانے کے کیپشن سے اندازہ ہوتا ہے کہ خاتون بچی کی والدہ ہی ہیں۔

اب تک اس ویڈیو کو لاکھوں بار دیکھا جاچکا ہے، جب کہ اسے ہزاروں کی تعداد میں شیئر کیا جا چکا ہے۔

بچی پر تشدد کو دیکھ کر کئی افراد نے شدید برہمی اور غصے کا اظہار کرنے والے کمنٹس بھی کیے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں