موٹرولا کے نئے اسمارٹ فون کی تصاویر لیک

21 اگست 2017
— فوٹو بشکریہ Jerry Yin / SlashGear
— فوٹو بشکریہ Jerry Yin / SlashGear

موٹرولا کی مقبول ایکس سیریز کے نئے فون کی تصاویر لیک ہوکر سامنے آئی ہیں۔

موٹو ایکس فور نامی یہ فون تصاویر میں بہت زیادہ جگمگاتا ہوا نظر آیا ہے اور یہ بھی عندیہ ملتا ہے کہ اس فون میں ڈوئل کیمرہ دیا گیا ہے۔

سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس کا ڈوئل لینس کیمرہ تصویر میں آئی فون سیون پلس اور ایل جی جی سکس جیسا نظر آتا ہے۔

مزید پڑھیں : موٹرولا کے سستے اسمارٹ فونز سامنے آگئے

تاہم اس میں فلیش موڈیول کو کیمرے کے اوپر دیا گیا ہے جو اسے دیگر فونز سے کچھ مختلف بناتا ہے۔

فوٹو بشکریہ Jerry Yin / SlashGear
فوٹو بشکریہ Jerry Yin / SlashGear

اس فون کے فیچرز کی تفصیلات بھی کسی حد تک لیک ہوکر سامنے آئی ہیں جس سے موٹرولا کے اس نئے فون کے بارے میں کافی اندازہ ہوتا ہے۔

یہ فون 5.2 انچ کے فل ایچ ڈی ڈسپلے کے ساتھ ہوگا جس میں اسنیپ ڈراگون 630 پراسیسر اور تھری جی بی ریم دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : موٹرولا کا سستا ترین اسمارٹ فون پیش

فون کے اندر 32 جی بی اسٹوریج کے ساتھ سولہ میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ ہوگا۔

اس کے بیک پر بارہ میگا پکسل اور آٹھ میگا پکسل کے دو کیمرے بیک پر موجود ہوں گے جن میں ڈوئل آٹو فوکس اور الٹرا وائیڈ سنسر بھی دیا جائے گا۔

اس فون کی قیمت 400 ڈالرز (چالیس ہزار پاکستانی روپے) کے اندر ہوگی۔

یہ فون ممکنہ طور پر 24 اگست کو برازیل میں ایک ایونٹ کے دوران متعارف کرایا جائے گا جہاں اس کی مزید تفصیلات بھی سامنے آسکیں گی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں