پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں عیدالضحیٰ کی تعطیلات کے بعد کاروبار کے آغاز میں تیزی رہی اور بینچ مارک ’کے ایس ای 100 انڈیکس‘ 572 پوائنٹس (1.39 فیصد) اضافے کے بعد 41 ہزار 779 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

کاروباری سیشن کے آغاز میں مارکیٹ میں مندی رہی اور انڈیکس 41 ہزار 71 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر پہنچا، تاہم پہلے گھنٹے کے بعد ہی خریداری میں اضافے کے باعث انڈیکس 41 ہزار 834 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بھی پہنچا۔

انجینئرنگ سیکٹر میں سب سے زیادہ کاروبار ہوا جس میں ایک کروڑ 59 لاکھ سے زائد شیئرز خرید و فروخت ہوئے۔

آئل و گیس مارکیٹنگ کمپنیوں میں ایک کروڑ 14 لاکھ اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایک کروڑ 13 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔

آل شیئرز انڈیکس میں کُل 10 کروڑ 77 لاکھ سے زائد حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 6 ارب 54 کروڑ روپے رہی۔

مجموعی طور پر 358 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں سے 250 کی قدر میں اضافہ، 92 کی قدر میں کمی اور 16 کی قدر میں استحکام رہا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں