فیس بک کا آئیکونک 'لائیک' بٹن تبدیل

06 ستمبر 2017
— کریٹیو کامنز فوٹو
— کریٹیو کامنز فوٹو

کیا آپ کو اپنی فیس بک کچھ سوگوار تو محسوس نہیں ہوئی، یعنی شوخ نیلا رنگ بہت کم جبکہ سفید رنگ کچھ زیادہ نظر تو نہیں آرہا ہے؟ تو اس کی وجہ یہ نہیں کہ یہ انٹرنیٹ کے لیے یوم سوگ ہے۔

اگر آپ کے ساتھ ایسا ہورہا ہے تو آپ تنہا نہیں بلکہ فیس بک کے 'لائیک' بٹن کو نیا روپ دے دیا گیا ہے۔

اس آئیکونک بٹن کو ری ڈیزائن کیا گیا ہے اور یہ بتدریج تمام صارفین تک پہنچ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فیس بک کے سامنے آپ کا کوئی راز چھپا نہیں

پہلے تو یہ گرے رنگ کا ہوتا تھا مگر نیا لائیک اب سفید رنگ کا ہے جس پر گرے آﺅٹ لائن دی گئی ہے جبکہ کمنٹ بٹن کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی کیا گیا ہے۔

نیچے تصویر میں آپ اس فرق کو دیکھ سکتے ہیں۔

فوٹو بشکریہ میش ایبل
فوٹو بشکریہ میش ایبل

ویسے فیس بک نے گزشتہ ماہ اس تبدیلی کا اعلان کیا تھا تاہم اس وقت کہا گیا تھا کہ اسے موبائل ایپ کے لیے ری ڈیزائن کیا گیا ہے۔

مگر اب خاموشی سے اسے ڈیسک ٹاپ ورژن کے لیے بھی متعارف کرا دیا گیا ہے اور اگر آپ کو یہ ابھی نظر آنا شروع ہوا ہے تو اس کی وجہ اب آپ جان ہی چکے ہیں۔

اگرچہ اسے فیس بک کی بہت بڑی تبدیلی تو نہیں کہا جاسکتا مگر بہت زیادہ نمایاں ضرور ہے۔

اور ابھی یہ طے ہونا باقی ہے کہ فیس بک صارفین اس پر کس طرح کے ردعمل کا اظہار کرتے ہیں جو کہ عموماً نئی تبدیلیوں پر ملا جلا ہی ہوتا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں