کراچی: ملک کے مختلف علاقوں میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا، جس کے بعد نئے اسلامی سال 1439 ہجری کا آغاز ہو گیا۔

نئے اسلامی سال کے پہلے مہینے محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہوا، جس کی صدارت کمیٹی کے سربراہ مفتی منیب الرحمٰن نے کی۔

ملک کے مختلف شہروں اور علاقوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں ملنے کے بعد مفتی منیب الرحمٰن نے چاند نظر آنے کا باقاعدہ اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں: نئے اسلامی سال 1438 کا آغاز ہو گیا

مفتی منیب الرحمٰن کا کہنا تھا کہ یکم محرم الحرام 22 ستمبر بروز جمعہ کو ہوگی۔

رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ نئے اسلامی سال کے پہلے روز یعنی یکم محرم الحرام کو حضرت عمر فاروقؓ کا یوم شہادت منایا جائے گا، جبکہ حضرت امام حسینؓ اور اہل بیت کا یوم شہادت یعنی یوم عاشور یکم اکتوبر بروز اتوار کو ہوگا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں