ڈبلیو ڈبلیو ای کی تاریخ کے مقبول ترین اور طاقتور گروپس میں سے ایک دی شیلڈ بہت جلد ایک بار پھر پرستاروں کے دلوں کو گرمانے کے لیے اکھٹا ہونے والا ہے۔

جی ہاں سیٹھ رولنز، ڈین امبروز اور رومن رینز نے مل کر پانچ سال قبل دی شیلڈ کے نام سے ایک گروپ کو تشکیل دیا تھا جو کہ جون 2014 میں اس وقت منتشر ہوگیا جب سیٹھ رولنز نے اپنے ساتھیوں کو دھوکا دیا۔

مزید پڑھیں : رومن رینز کی شخصیت کے 9 دلچسپ حقائق

دلچسپ بات یہ ہے کہ انڈیانا پولس میں جون 2014 میں را کے ایک شو کے دوران ایسا ہوا تھا اور ایسا لگتا ہے کہ اگلے ہفتے اسی شہر میں یہ تینوں ریسلرز ایک بار پھر ملکر اس گروپ کو نئی زندگی دیں گے۔

اس بات کا عندیہ گزشتہ روز ڈبلیو ڈبلیو ای کے شو را کے اختتامی لمحات میں دیا گیا جب یہ تینوں ایک ساتھ کھڑے نظر آئے۔

سیٹھ رولنز اور ڈین امبروز تو پہلے ہی اکھٹے ہوچکے ہیں اور اس وقت را کے ٹیگ ٹیم چیمپئن ہیں۔

تاہم گزشتہ شب کے شو میں سیٹھ رولنز کو جب براﺅن اسٹرومین نے شکست دی تو شیمس اور سیزارو نے رنگ پر دھاوا بول کر رولنز اور ڈین امبروز پر حملہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : رومن رینز کی مسلسل شکستوں کی وجہ سامنے آگئی

بعد ازاں شیمس اور سیزارو نے انٹرکانٹی نینٹل چیمپئن دی مز کے ساتھ مل کر رومن رینز کو بھی شیلڈ سے متاثر ٹرپل پاور بم کا نشانہ بنایا۔

نیچے ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ یہ تینوں ایک بار پھر کس طرح اکھٹا ہونے کا اشارہ دے رہے ہیں اور یہ پرستاروں کو خوب پسند آیا ہے۔

ممکنہ طور پر یہ تینوں رواں ماہ کے آخر میں شیڈول ڈبلیو ڈبلیو ای ایونٹ میں دی مز، شیمس اور سیزارو کے مدمقابل آئیں گے، تاہم یقینی طور پر ابھی کچھ کہنا مشکل ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں