سردیوں کی شادیوں کا فیشن بولی وڈ اداکاراؤں سے سیکھیں

20 اکتوبر 2017
ہر اداکارہ کا روایتی انداز یقیناً اتنا شاندار ہوتا ہے کہ کون ان کے جیسی ڈریسنگ کرنا نہیں چاہے گا —۔
ہر اداکارہ کا روایتی انداز یقیناً اتنا شاندار ہوتا ہے کہ کون ان کے جیسی ڈریسنگ کرنا نہیں چاہے گا —۔

اس وقت ہندو برابری سے تعلق رکھنے والے افراد دیوالی کا ایونٹ شاندار انداز میں منارہے ہیں، اور ایسے موقع پر بولی وڈ اداکارائیں بھی کسی سے پیچھے نہیں۔

بولی وڈ کی دیوالی پارٹیز میں اداکارائیں ایک سے بڑھ کر ایک فیشن کرکے سب سے بہترین نظر آنا چاہتی ہیں. اور ہمارے انسٹاگرام اکاؤنٹس ان اداکاراوں کے خوبصورت انداز کی تصاویر سے بھرے رہتے ہیں۔

ہر اداکارہ کا روایتی انداز یقیناً اتنا شاندار ہوتا ہے کہ کون ان کے جیسی ڈریسنگ کرنا نہیں چاہے گا۔

اس ہی لیے اس سردیوں میں آنے والی شادیوں پر بولی وڈ اداکاراؤں سے ڈریسنگ کا انداز سیکھنے میں مدد لیں، تاکہ آپ بھی ہر ایونٹ میں سب سے الگ اور خوبصورت نظر آئیں۔

عالیہ بھٹ

اداکارہ عالیہ بھٹ کا یہ انداز کسی یقیناً آپ کو مہندی کی تقریب میں سب سے خوبصورت پیش کرسکتا ہے۔

جیکولین فرنینڈز

سرخ رنگ بارات کے ایونٹ کے علاوہ کسی اور ایونٹ میں کیسے پہنا جاسکتا ہے، یہ کوئی جیکولین سے سیکھے، وہ پاکستانی ڈیزائنر فراز منان کی بنائی ہوئی ساڑھی میں نہایت خوبصورت نظر آرہی ہیں۔

دپیکا پڈوکون

یہ منفرد ساڑھی اور سفید رنگ دونوں ہی ایک ساتھ نہایت زبردست نظر آرہے ہیں، اور دپیکا کا یہ بہترین انداز آپ کسی کے ولیمے میں اپنا سکتے ہیں۔

جھانوی کپور

یہ ضروری نہیں کہ شادی میں بورنگ رنگوں کا ہی انتخاب کریں، مختلف رنگوں کے ساتھ بنائے گئے جوڑے بھی آپ کو سب سے الگ پیش کریں گے۔

شلپا شیٹھی

شادی کے بعد ہونے والی تقاریب کی ڈریسنگ شلپا شیٹھی سے سیکھیں۔

کرینہ کپور

کرینہ کپور خان کا یہ انداز تو نکاح، بارات، ولیمہ کسی بھی طرح کے ایونٹ میں اپنایا جاسکتا ہے۔

سونم کپور

سونم کپور کو تو ویسے بھی بولی وڈ کی فیشنسٹا کہا جاتا ہے، اور ان سے فیشن کے بارے میں سیکھنا اچھا انتخاب ہی ہوگا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں