کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے ضلع بولان میں مسافر ٹرین کے قریب ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے.

لیویز ذرائع نے بتایا کہ اکبر بگٹی ایکسپریس کو ضلع بولان کے علاقے ہرک کے قریب نشانہ بنایا گیا۔

مزید پڑھیں: بولان میں ٹرین پہ حملہ؛ ایف سی اہلکار سمیت چار افراد ہلاک

ان کا کہنا تھا کہ دھماکے میں مسافر ٹرین کی بوگی نمبر 9 بری طرح متاثر ہوئی۔

واقعے کے بعد دھماکے کے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مچھ ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ایمرجنسی نافذ کردی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرین حملے میں ملوث مزید دو عسکریت پسند ہلاک

دھماکے کے بعد ایف سی، لیویز اور پولیس اہلکار جائے وقوع پر پہنچے اور شواہد جمع کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔

بعد ازاں دھماکے سے متاثرہ ٹرین کو مچھ ریلوے اسٹیشن منتقل کردیا گیا۔

واضح رہے کہ ضلع بولان پہاڑوں میں گھرا علاقہ ہے اور اسے بہت حساس قرار دیا جاتا ہے۔ یہاں عسکریت پسندوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز، مسافر ٹرینوں اور دیگر اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا جاتا رہتا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں