رانی کی ’ہچکی‘ کا ٹریلر کب سامنے آئے گا؟

اپ ڈیٹ 16 دسمبر 2017
رانی مکھرجی کا شمار بولی وڈ کی کامیاب اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے —۔
رانی مکھرجی کا شمار بولی وڈ کی کامیاب اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے —۔

بولی وڈ اداکارہ رانی مکھرجی طویل عرصے سے فلمی اسکرین سے غائب ہیں، جبکہ اب وہ بہت جلد اپنی فلم ’ہچکی‘ کے ساتھ مداحوں کو محظوظ کرتی نظر آئیں گے۔

اور سب کو ان کی فلم کے پہلے ٹریلر کا بےصبری سے انتظار ہے، تاہم یہ ٹریلر کب ریلیز ہوگا؟

مزید پڑھیں: رانی مکھرجی کی ’ہچکی‘ کے ساتھ واپسی

رپورٹس کے مطابق یش راج فلم پروڈکشن رانی مکھرجی کی فلم کے ٹریلر کو سلمان خان کی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کے ساتھ ریلیز کریں گے۔

فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ رواں ماہ 22 تاریخ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی، اور فلم کے ساتھ ہی رانی کی فلم کا ٹریلر بھی پیش کیا جائے گا۔

تاہم اس ٹریلر کی ریلیز سے قبل رانی مکھرجی فلم کی باقی ٹیم کے ساتھ ایک پریس کانفرنس منعقد کریں گی، جس میں وہ میڈیا اور مداحوں کو اس فلم کے حوالے سے بتائیں گی۔

ایسی رپورٹس بھی ہیں کہ اس فلم کا ٹریلر 19 دسمبر کو ریلیز کردیا جائے گا۔

فلم ’ہچکی‘ کی کہانی ایک ایسی لڑکی کی زندگی پر مبنی ہے جو اپنی کمیوں کو اپنی طاقت بنا کر آگے بڑھے گی۔

یہ بھی پڑھیں: کیا رانی مکھرجی اسکرین پر واپسی کیلئے تیار ہیں؟

خیال رہے کہ فلم ’ہچکی‘ کی ہدایات سدھارتھ پی ملہوترا دے رہے ہیں، جبکہ اس کی پروڈکشن منیش شرما اور یش راج فلمز کے بینر تلے کی جارہی ہے۔

رانی مکھرجی آخری مرتبہ 2014 میں ریلیز ہوئی فلم ’مردانی‘ میں کام کرتی نظر آئیں تھی، جس کے بعد انہوں نے اپنی شادی اور بیٹی کی پیدائش کے باعث فلمی دنیا سے دوری اختیار کرلی۔

وہ اور ادتیہ چوپڑہ 21 اپریل 2014 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، جس کے بعد سے انہوں نے کسی فلم میں کام نہیں کیا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں