پاکستان، نیوزی لینڈ میچ میں بیلز کے بغیر کھیل

اپ ڈیٹ 09 جنوری 2018

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ون ڈے میچ میں اس وقت دلچسپ منظر دیکھنے کو ملے جب امپائرز نے تیز ہوا کے سبب بیلز کو اسٹمپس سے ہٹا دیا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ویلنگٹن میں پہلا ون ڈے میچ شروع ہوا تو شدید تیز ہوا کے سبب بیلز بار بار اسٹمپس سے گرتی رہیں اور بار بار کھیل رکنے پر امپائرز نے بالآخر بیلز کو ہٹانے کا فیصلہ کیا۔

نیوزی لینڈ کی اننگز کے اکثر حصے میں تیز ہوا کے سبب اسٹمپس کو بیلز کا ساتھ میسر نہ آ سکا اور کھیل بیلز کے بغیر ہی کھیلا گیا۔

بعدازاں ہوا کی رفتار بہتر ہونے پر امپائرز نے بیلز کو دوبارہ اسٹمپس کی زینت بنا دیا۔

ہوا کی رفتار بہتر ہونے پر بیلز کو دوبارہ اسٹمپس پر رکھا جا رہا ہے— فوٹو: اے ایف پی
ہوا کی رفتار بہتر ہونے پر بیلز کو دوبارہ اسٹمپس پر رکھا جا رہا ہے— فوٹو: اے ایف پی