خواتین اسٹیڈیم میں، سعودی عرب میں تاریخ رقم

13 جنوری 2018

سعودی عرب میں خواتین نے اسٹیڈیم میں جا کر مردوں کا میچ دیکھ کر ایک نئی تاریخ کر دی, یہ پہلا موقع تھا کہ جب سعودی خواتین نے اسٹیڈیم جا کر میچ دیکھا۔

جدہ میں سعودی پریمیئر لیگ کے میچ میں ال اہلی اور ال باتن کے درمیان مقابلہ تھا، جب میچ میں خواتین نے بچوں، دوستوں اور بہن بھائیوں کے ہمراہ اسٹیڈیم آ کر میچ دیکھا۔

اسٹیڈیم میں خواتین کی بڑی تعداد میچ شروع سے کافی دیر قبل ہی پہنچ گئی تھی جبکہ وہ میچ سے بھرپور لطف اندوز ہوتی نظر آئیں۔

اسٹیڈیم میں خواتین اور بچوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے خصوصی طور پر خواتین رضاکار بھی تعینات کی گئی تھیں۔

خواتین رضاکاروں نے اسٹیڈیم آنے والے بچوں کے چہرے پر پینٹنگ بنائیں— فوٹو: اے ایف پی

میچ سے قبل عبایا پہنے خواتین مختلف اشیا فروخت کر رہی تھیں— فوٹو: اے ایف پی

بچے اسٹیڈیم میں داخلے سے قبل خاتون رضاکار سے اشیا خرید رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

اسٹیڈیم میں داخلے سے قبل خواتین کی طویل قطار کو خواتین رضا کار ہی منظیم کر رہی تھیں — فوٹو: اے ایف پی

گراؤنڈ میں موجود خواتین اپنے اہلخانہ کے ہمراہ کھلاڑیوں کو گرم جوشی سے داد دیتی رہیں— فوٹو: اے ایف پی

سعودی پریمیئر لیگ کے میچ میں ال اہلی اور ال باتن کلب کے کھلاڑیوں کے درمیان بال کے حصول کی جنگ جاری ہے— فوٹو: اے ایف پی

جدہ کے پرل اسٹیڈیم میں خواتین اپنی پسند کی ٹیم کے جھنڈے گلے میں لٹکائے ہوئے تھیں— فوٹو: اے ایف پی