یوم یکجہتی کشمیر پر پاکستان بھر میں مظاہرے
06 فروری 2018
پاکستان اور آزاد کشمیر سمیت دنیا بھر میں مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے 5 فروی کو یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا۔
اس دن کو منانے کا مقصد یہ ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پاکستانی عوام کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و جبر کے خلاف ہیں۔
یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں اپنے حق خود ادرایت کے لیے کمشیری عوام 7 لاکھ 50 ہزار سے زائد بھارتی فوجیوں سے لڑ رہے ہیں تاکہ وہ بین الاقوامی سطح پر اپنے حق خوداردایت کو حاصل کرسکیں۔
اسی سلسے میں آج کراچی، لاہور، اسلام آباد اور پشاور سمیت ملک کے تمام بڑے شہروں میں کشمیر سے یکجہتی کے لیے ریلیاں اور احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔
ان احتجاجی مظاہروں کے مناظر آپ کے سامنے پیش ہیں۔
تبصرے (0) بند ہیں