سرمائی اولمپکس کی تاریخی افتتاحی تقریب
شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے ایتھلیٹس کے مشترکہ مارچ اور دونوں حریف ممالک کے رہنماؤں کے درمیان تاریخی مصافحے کے ساتھ سرمائی اولمپکس 2018 کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جہاں امریکی نائب صدر مائیک پنس سمیت کئی عالمی شخصیات شریک ہوئیں۔
افتتاحی تقریب میں نیلے اور سفید رنگ پر مشتمل متحدہ کوریائی جھنڈے تلے جنوبی اور شمالی کوریا کا وفد داخل ہوا تو حاضرین بھی پرجوش دکھائی دیے۔
جنوبی کوریا کے صدر مون جائے اور شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان کی بہن کم یو جونگ نے مسکراتے چہروں کے ساتھ ہاتھ ملایا اور وی آئی پی سیکشن میں جابیٹھے جس کے بعد کوریا کے ایتھلیٹس نے مارچ کیا۔
خیال رہے کہ کئی مہینوں تک جوہری تصادم کے خطرات منڈلاتے ایک پرخطر وقت میں دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان جاری رہنے والے مذاکرات کے بعد تعلقات میں اس حد تک نرمی آئی کہ جنوبی کوریا میں ہونے والے اولمپکس میں دونوں ممالک کے ایتھلیٹس ایک پرچم تلے مارچ کرتے نظر آئے۔
تبصرے (0) بند ہیں