وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال اور انسپکٹر جنرل ( آئی جی) سندھ پولیس نے کراچی میں شارع فیصل پر شہری کی جانب سے ہوائی فائرنگ کرنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

ڈان نیوز کے مطابق گزشتہ شب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ایک ویڈیو گردش کررہی تھی،جس میں ایک نوجوان عدنان پاشا کو ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا جبکہ اس دوران وہ نازیبا زبان بھی استعمال کر رہا تھا۔

اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد وزیر داخلہ اور آئی جی سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے واقعے میں ملوث فرد کے خلاف کارروائی کے احکامات دے دیے۔

سہیل انور سیال نے پولیس حکام کو ہدایت کی کہ وہ اس واقعے کی مکمل تحقیقات اور قانونی اقدامات پر مشتمل رپورٹ فوری طور پر انہیں ارسال کریں۔

اس کے علاوہ آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی شرقی سے تفصیلی تحقیقات اور قانونی کارروائی پر مشتمل رپورٹ بھی طلب کرلی۔

خیال رہے کہ عدنان پاشا کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ وہ شارع فیصل پر ہوائی فائرنگ کررہے ہیں اور کسی کو دھمکی دے رہے ہیں۔

نوجوان عدنان پاشا ویڈیو میں کھلے عام نازیبا الفاظ استعمال کرتے رہے اور کسی کو مخاطب کرکے کہتے رہے کہ اگر کسی میں ہمت ہے رو انہیں روک کر دکھائے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

azmat ullah khan Feb 24, 2018 02:48pm
KYA WAJAH HAI KE ABTAK SHAHRA-E-FAISAL PER FAIRIN KARNE WALE KO GIRAFTAR NAHI KIYA GAYA