دفاعی چمپیئن پشاورزلمی اعزاز کے دفاع کیلئے تیار

22 مارچ 2018

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کی دفاعی چمپیئن پشاور زلمی نے ٹورنامنٹ کے تیسرے پلے آف میں کراچی کنگز کو 13 رنز سے شکست دے کر کراچی میں ہی ہونے والے فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے دلچسپ میچ میں پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کامران اکمل کی شاندار کارکردگی کے باعث 16 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا۔

کامران اکمل نے ٹورنامنٹ کی تیز ترین نصف سنچری بنا کر ریکارڈ بھی بنایا اور 27 گیندوں پر 8 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 77 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کراچی کنگز کی جانب سے جو ڈینلی اور بابراعظم نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے میچ کو دلچسپ ضرور بنایا لیکن ان کی کارکردگی میچ جیتوانے کے لیے ناکافی ثابت ہوئی، دونوں کھلاڑیوں نے دوسری وکٹ کے لیے 117 رنز کی شراکت قائم کی۔

بابر اعظم 63 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ جو ڈینلی نے آؤٹ ہوئے بغیر 46 گیندوں پر 79 رنز بنائے۔

پی ایس ایل کا فائنل 25 مارچ کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

پشاورزلمی کے وہاب ریاض نے آخری اوور میں اچھی کارکردگی دکھائی اور جیت کو یقینی بنایا—فوٹو: اے ایف پی

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے تھے—فوٹو:اے ایف پی

پشاور زلمی کی جانب سے آندرے فلیچر اور کامران اکمل نے شاندار آغاز کیا—فوٹو:اے ایف پی

خواتین پولیس اہلکاروں نے کرکٹ شائقین پر پھول نچھاور کیے—فوٹو: اے ایف پی

پشاور زلمی نے کامران اکمل کی شاندار بلے بازی کی بدولت فائنل میں جگہ بنائی، انھوں نے ٹورنامنٹ کی تیز ترین نصف سنچری بھی مکمل کی—فوٹو:اے ایف پی

قذافی اسٹیڈیم میں بارش کے باعث کھیل شروع ہونے میں تاخیر ہوئی تاہم کھیل کو ممکن بنانے کے لیے ہیلی کاپٹر استعمال کیا گیا—فوٹو: اے ایف پی

16 اوورز تک محدود میچ کو کراچی کنگز کے بلےبازوں نے دلچسپ بنایا—فوٹو: اے ایف پی

پشاور زلمی کے باؤلرز کے خلاف بابراعظم اور ڈینلی نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کیا تاہم ٹیم کو جیت نہ دلاسکے—فوٹو: اے ایف پی

کراچی کنگز کے جو ڈینلی نے آؤٹ ہوئے بغیر 79 رنز بنائے—فوٹو:اے ایف پی

پشاورزلمی کے مالک جاوید آفریدی بھی جیت کا جشن منانے میدان میں آئے—فوٹو:اے ایف پی