پاکستان کے 78 ویں یوم پاکستان پر جہاں پوری قوم خوشیاں منا رہی ہے، وہیں شوبز، میڈیا، کھیل، سیاست فیشن و موسیقی کی دنیا کے افراد نے بھی اس اہم ترین دن پر قوم کو مبارکباد پیش کی۔

یوم پاکستان کی مرکزی تقریب دارالحکومت اسلام آباد میں ہوئی، جہاں پاک فوج نے شاندار پریڈ کا مظاہرہ کیا، اس پریڈ کو دیکھنے کے لیے صدر مملکت، وزیر اعظم پاکستان، آرمی چیف اور اعلیٰ سرکاری و ریاستی عہدیداروں سمیت غیر ملکی اعلیٰ مہمانوں اور سفیر بھی موجود تھے۔

یوم پاکستان پر ٹوئٹر پر ’رہبر ترقی و کمال، پاکستان ڈے، پاکستان زندہ آباد اور پریڈ سمیت دیگر ٹرینڈز اوپر رہے۔

یوم پاکستان پر کئی اداکاروں، موسیقاروں، فیشن و میڈیا انڈسٹری کے افراد نے بھی سوشل میڈیا پر وطن سے محبت کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: یوم پاکستان: مسلح افواج کی شاندار پریڈ

حمزہ علی عباسی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوران سیکیورٹی کی ذمہ داریاں سنبھالنے والے پاک فوج کے جوانوں کو یوم پاکستان پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں وطن کے خاموش ہیرو قرار دیا۔

ٹی وی اینکر سعدیہ افضال نے بھی یوم پاکستان کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کی۔

ٹی وی میزبان، اداکار و گلوکار فخر عالم نے بھی یوم پاکستان پر مداحوں کو مبارکباد دیتے ہوئے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پوسٹ کی، جس میں وہ ایک گاڑی کے اندر دیگر ساتھی اداکاروں کے ساتھ یوم پاکستان پر ہونے والی پریڈ کی تقریبات میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔

مزید پڑھیں: یوم پاکستان پر پاک فضائیہ اور پاک بحریہ نے نغمے جاری کردیے

شیخ رشید نے سبز ہلالی پرچم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ملی نغمے کے بول لکھے کہ ’ہمارا پرچم، یہ پیارا پرچم، پرچموں میں یہ عظیم پرچم‘۔

وسیم اکرم نے بھی یوم پاکستان پر مداحوں کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ان کی زندگی کی اہم ترین شراکت داریوں میں سے قوم کی خدمت کرنا بڑا کارنامہ رہا ہے، اور انہیں اس بات پر بھی فخر ہے کہ وہ پاکستانیوں کے سفیر کے طور پر ملک و قوم کی خدمت کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یوم پاکستان پرآئی ایس پی آر نے7 ملکی زبانوں میں نغمے جاری کردیے

اظہر محمود نے بھی یوم پاکستان پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ’امن کا نشان، ہمارا پاکستان۔

تبصرے (0) بند ہیں